Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمسلمان سے زیادہ غیر مسلم کر رہے ہیں پاکستان کے لئے جاسوسی:...

مسلمان سے زیادہ غیر مسلم کر رہے ہیں پاکستان کے لئے جاسوسی: دگ وجئے سنگھ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی :  کانگریس کے سینئیر رہنما و مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور بجرنگ دل پرالزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے پاکستان کی جا سوس ایجنسی انٹر سروسس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) سے رقم وصول کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”بجرنگ دل،اور بھارتیہ جنتا پارٹی،آئی ایس آئی سے رقم لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان سے زیادہ غیر مسلم پاکستان کی آئی ایس آئی کی جاسوسی کر رہے ہیں۔اس کو سمجھنا چاہئے۔

دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ حکومت مان رہی ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال خراب ہورہی ہے،لیکن وزیر آعظم نریندر مودی فٹ انڈیا کی فکر کر رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں بی جے پی گزشتہ چہارشنبہ کے روز سے اپوزیشن کی زد میں ہے،جب پاکستان میں مقیم آئی ایس آئی کے کارکنوں کے زیر انتطام دہشت گردی سے متعلق مالیاعانت کے ایک ریکٹ میں ضلع ستنا میں پانچ افراد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک بجرنگ دل کا کارکن بھی ہے جس کا نام بلرام سنگھ ہے۔

دو سال قبل بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے رہنما دھرو سکسینہ کو ستنا میں جاسوسی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے ایک ایسے ہی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا،بعد میں ملزم کو ضمانت مل گئی۔بلرام سنگھ بھی اس گروہ کا ایک حصہ تھا۔

دگ وجئے سنگھ کے بیان کے بعد ’انڈین اسپیشل فورس‘ کے سابق ممبر،میجر سریندر پنیا،جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیارکی ہے،نے دگ وجئے سنگھ سے پوچھا ”کیا آپ اس بات کا ثبوت شئیر کریں گے کہ بی جے پی نے آئی ایس آئی سے رقم لیا ہے۔۔۔؟اور کہا کہ آپ جیسے فرقہ پرست قائدین ہندوستان کی تۃزیب کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔