Sunday, May 19, 2024
Homesliderمشتاق علی کے ناک آؤٹ ٹورنمنٹ کا 10 جنوری کو آغاز، کشمیر...

مشتاق علی کے ناک آؤٹ ٹورنمنٹ کا 10 جنوری کو آغاز، کشمیر اور کرناٹک میں پہلا مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ سید مشتاق علی ٹورنمنٹ کے ناک آؤٹ میچ گجرات کے شہر احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا میں کھیلے جائیں گے ۔احمد آباد کا موٹیرا اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور ایک لاکھ 10 ہزار تماشائی اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں۔ چارکوارٹر فائنل میچ 26 اور27 جنوری کو موٹیرا میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل29 جنوری اور فائنل31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔کورونا وائرس سے متاثرہ ہندوستانی گھریلو سیزن کا آغاز سید مشتاق علی کرکٹ ٹورنمنٹ سے ہورہا ہے ۔

ٹورنمنٹ کا آغاز 10 جنوری کو کرناٹک اور جموں وکشمیر کے مابین ہونے والے میچ سے ہوگا۔ایلیٹ گروپ کے پانچ میچ بنگلورو ، کولکتہ ، ودودرا ، اندور اور ممبئی میں ہوں گے جبکہ پلیٹ گروپ چینائی میں ہوگا۔ ہندوستان میں کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے متعلقہ یونٹوں کو اس کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔8 جنوری کو پریکٹس سیشن سے قبل تمام کھلاڑی اور معاون عملہ2 ،4 اور6 جنوری کو ٹیم کے ہوٹل میں کورونا ٹسٹ کروائیں گے ۔ کوالیفائنگ ٹیم گروپ مرحلے کے بعد احمد آباد روانہ ہوگی اور20 اور22 جنوری کو ان کا دو بار ٹسٹ ہوگا۔

مشتاق علی ٹرافی کا گروپ اور مقام مندرجہ ذیل ہے ۔

ایلیٹ اے : مقام: بنگلورو ، جموں و کشمیر ، کرناٹک ، پنجاب ، اتر پردیش ، ریلوے اور تریپورہ۔ ایلیٹ بی :مقام: کولکتہ ، اڈیشہ ، بنگال ، جھارکھنڈ ، تمل ناڈو ، آسام اور حیدرآباد۔ایلیٹ سی: مقام: ودودرا ، گجرات ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، ہماچل پردیش ، بڑودہ اور اتراکھنڈ۔ایلیٹ ڈی: مقام: اندور ، سروسیز، سوراشٹر ، ودربھ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور گوا۔ایلیٹ ای: مقام: ممبئی ، ہریانہ ، آندھراپردیش ، دہلی ، ممبئی ، کیرالہ اور پڈوچیری۔پلیٹ: مقام: چینائی ، چندی گڑھ ، میگھالیہ ، بہار ، ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم ، سکم اور اروناچل پردیش۔