Wednesday, May 22, 2024
Homesliderمشرا دبئی میں نہیں: سی پی آئی

مشرا دبئی میں نہیں: سی پی آئی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ مویشیوں اورکوئلے اسمگلنگ میں سی بی آئی کو مطلوب ترنمول کانگریس کے سابق یوتھ لیڈر بنے مشرا سے متعلق جانچ ایجنسی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دبئی میں روپوش نہیں ہے بلکہ بحراکاہل کے ایک جزیرے پر روپوش ہے ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق ، مویشیوں کی اسمگلنگ معاملے میں مطلوب بنے مشرا نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو دبئی میں ہندوستانی سفارتخانے میں اپنا ہندوستانی پاسپورٹ جمع کروایا تھا۔ بنے نے ہندوستانی سفارتخانے کو بتایا کہ وہ بحر الکاہل میں واقع جزیرے والے ملک وانواتو کے شہری ہونے کی وجہ سے اپنا ہندوستانی پاسپورٹ جمع کرا رہے ہیں۔ سی بی آئی نے اس معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے اور وزارت خارجہ کے رابطے میں ہے ۔

اسمبلی انتخابات سے قبل مویشی اسمگلنگ اورکوئلے اسمگلنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔اس معاملے میں جانچ ایجنسی کئی افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔سی بی آئی کو بنے مشرا مطلوب ہے ۔کئی مرتبہ نوٹس دئیے جانے کے باوجود وہ اب تک پیش نہیں ہوئے ہیں ۔جب کہ سی بی آئی ان کے بھائی بکاش مشرا کوگرفتارکرچکی ہے ۔

سی بی آئی نے کوئلہ اور مویشیوں کی اسمگلنگ مقدمہ کے ملزم بنے مشرا کی اراضی منسلک کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ یہ درخواست آسنسول کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی بنے مشرا اور ان کے بھائی بکاش مشرا سے متعدد جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔اس میں راس بہاری میں واقع ایک مکان بھی شامل ہے ۔سی بی آئی اس معاملے میں ریڈرکارنر نوٹس جاری کیا ہے ۔اس سے پہلے سی بی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ بنے مشرا دبئی میں روپوش ہیں لیکن اب سی بی آئی کو پتہ چلا ہے کہ بنے مشرا دبئی میں نہیں بحر الکاہل میں جزیرے والے ملک میں روپوش ہے ۔

واضح رہے کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کچھ دن قبل ای میل کے ذریعہ بنے مشرا سے پوچھا تھاکہ وہ اس وقت کہا ں ہے ۔ بنے مشرا نے سی بی آئی عہدیداروں کو ای میل کے ذریعہ آگاہ کیا تھاکہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تفتیش کیلئے پیش ہونے کو تیار ہے ۔سی بی آئی نے اس تجویزکو مستردکردیا تھا۔ پھر اس کے بعد ہی سی بی آئی نے ان سے پوچھا تھا کہ وہ اس وقت کہا ہے۔