Thursday, May 16, 2024
Homesliderمشرفی مرتضی بھی کورونا سے متاثر

مشرفی مرتضی بھی کورونا سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کا کورونا ٹسٹ مثبت آگیا ہے ۔ بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق 36 سالہ مشرفی مرتضی نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں نئے کورونا وائرس کے پہلے تین معاملات کی تصدیق مارچ میں ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے اب تک وہاں88 ہزار سے زائد شہری اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ یہی وائرس 13 جون تک 1100 سے زائد بنگلہ دیشی باشندوں کی جان لے چکا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں ووہان کی جانوروں کی مارکیٹ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سخت لاک ڈاؤن کی بدولت چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا ۔دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے اور اب دنیا بھر میں وبا کے معاملات کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ4 لاکھ37 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔