Sunday, May 19, 2024
Homesliderمضبوط ہندوستان ،کسانوں اور مزدوروں کو بااختیار بنانا میں مضمر : راہول...

مضبوط ہندوستان ،کسانوں اور مزدوروں کو بااختیار بنانا میں مضمر : راہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مزدور ، کسانوں اور محنت کش طبقہ ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہیں اور ان کو بااختیار بنانے سے ہی ہمارے ملک کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔راہول گاندھی نے آج جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہندوستان کی طاقتنوجوانوں کو روزگار ، مضبوط معیشت اور معاشرتی ہم آہنگی ہے اور اگر مودی اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی مدد کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی بجائے کسانوں ، مزدوروں اور محنت کشوں کا تحفظ کرتے تو چین کی ہماری سرزمین پر نگاہ ڈالنے کی ہمت نہیں ہوتی۔

 ویڈیو میں مزید کہا کہ چین جانتا ہے کہ ہندوستان میں اس کی طاقت کسان مزدوراور محنت کش طبقہ ہے جنھیں کمزورکیا جارہا ہے اگر اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کی اصل طاقت کسانوں ، مزدوروں ، محنت کشوں کو کمزور نہیں کیاگیا تو پھر اس کی ہمت ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی نہیں ہوتی ۔یادر ہےکہ اس وقت ہندوستان میں حکومت اور کسانوں کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے تناؤ کا ماحول ہے کیونکہ ایک جانب کسانوں کو نقصان پہچانے والے متازعہ زرعی قوانین کے نفاذ کےلئے مودی ہر حربہ اختیار کئے ہوئے ہے تو دوسری جانب کسان برادری نے اس کے خلاف ایک ایسا احتجاج منظم کررکھا ہے جس نے حکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں۔

مودی حکومت کی جانب سے سرمایہ داروں کےلئے مفادات فراہم کرنے والے متنازعہ قوانین کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں تو وہیں سپریم کورٹ نے بھی ان قوانین کے خلاف پہلا قدم اٹھایا ہے اور حکومت سے کہا کہ وہ ان قوانین کو نافذ نہیں کرسکتی جس کےلئے سپریم کورٹ نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔