Wednesday, May 15, 2024
Homeٹرینڈنگمظفر پور شیلٹر ہوم کی سابقہ قیدی کی،اجتماعی عصمت دری میں ملوث...

مظفر پور شیلٹر ہوم کی سابقہ قیدی کی،اجتماعی عصمت دری میں ملوث تین ملزمین گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ: مظفر پور شیلٹر ہوم کی سابقہ قیدی،18سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے چار ملزموں میں تین کو بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں گرفتار کیا گیا۔ٹاؤن پولیس اسٹیشن انچارج ششی بھوشن ٹھاکر نے بتایا کہ تینوں ملزموں کو پیر کی رات دیر گئے پولیس نے گرفتار کیا،اور اس کیس کے چوتھے ملزم می گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مظفر پور کے ایک شیلٹر ہوم میں ذہنی زیادتی کی شکارہوئی متاثرہ خاتون کی گزشتہ ہفتے بتیاح میں چلتی کار میں چار افراد نے اجتمائی عصمت دری کی تھی۔

ٹھاکر نے کہا کہ چاروں ملزمین کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ جمعہ کی شام چار افراد نے اسے گھر سے اغوا کیا،چلتی گاڑی میں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے،سپریم کورٹ نے مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں آتھ افراد کو ان کے گھر بھیجنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ فار سوشیل سائنسس (ٹی آئی ایس ایس)کے فیلڈ ایکشن پروجیکٹ ”کو شش“ کی رپورٹ پر سامنے آیا ہے،جس میں لڑکیوں کو واپس ان کے اہل خانہ کو سونپنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

شیلٹر ہوم کیس میں مجموعی طور پر 44لڑکیاں متاثر ہوئی تھیں،جس کی تحقیقات اس وقت سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)کر رہی ہے۔ان21افراد پر مقدمہ چل رہا ہے،جن پر سی بی آئی نے ان قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا،جو فی الحال دہلی کی ایک عدالت میں زیر سماعت ہیں۔مظفر پور شیلٹر ہوم کا معاملہ مئی  2018میں تب سامنے آیا جب بہار کے سوشیل ویلفر ڈپارٹمنٹ نے ٹی آئی ایس ایس کے سماجی آڈٹ کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروائی تھی۔