Saturday, May 11, 2024
Homesliderمعین علی نے ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا 

معین علی نے ٹسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا 

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ انگلینڈ کے کرکٹ اسٹار آل راونڈر معین علی نے اپنے ٹسٹ کیریئر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔34 سالہ علی جنہوں نے 2014 میں اپنا ٹسٹ کرئیر کا آغازکیا تھا اور 64 ٹسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے مجموعی طور پر 2914 ٹسٹ رنز بنائے ان کی سب سے زیادہ بہترین اننگز ناقابل شکست 155 رنز تھی۔انہوں نے 195 ٹسٹ وکٹیں حاصل کیں جن میں 5 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی شامل ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پانچ ٹسٹ میچوں کی سنچریاں بنائیں۔

پیر کو اپنے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے کہا میں اب 34 سال کا ہوں اور جب تک میں کر سکتا ہوں کھیلنا چاہتا ہوں اور میں صرف اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ ٹسٹ کرکٹ حیرت انگیز ہے ، جب آپ کا دن اچھا ہو تو یہ بہتر ہوتا ہے۔ کسی بھی دوسرے فارمیٹ کے مقابلے میں یہ زیادہ فائدہ مند ہے ۔معین علی نے کہا میں ساتھیوں کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات یادکروں گا ۔ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا بلکہ بولنگ کے نقطہ نظر سے بھی اپنی بہترین بولنگ کو بھی یاد کرسکتا ہوں۔معین علی اس وقت متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل فرنچائز چینائی سوپر کنگز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے کہا ہے میں ٹسٹ کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس کے لیے کافی کیا ہے اور میں خوش ہوں اور میں نے جو کیا ہے اس سے مطمئن بھی ہوں۔

معین علی کو امید ہے کہ ان کا ٹسٹ کیریئر دوسرے برطانوی مسلمانوں کے لیے انگلینڈ کے لیے کھیلنے کے دروازے کھولے گا اورانہیں متاثر کرے گا ۔ میں جانتا ہوں کہ وہ انگریز کھلاڑی نہیں تھا بلکہ ہاشم آملہ جیسا کوئی تھا پہلے اسے دیکھا جس کے بعد میں نے سوچا کہ اگر وہ ایسا کر سکتا ہے تو میں بھی کر سکتا ہوں۔ یہی خیال نے مجھے انگلینڈ کےلئے کھیلنے کی راہ ہموار کی ہے ۔ معین علی نے اپنے ٹسٹ کیریئر کے دوران اپنے کوچز ، کپتانوں اور تمام افراد خاندان اور ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔