Thursday, May 16, 2024
Homeٹرینڈنگمغربی بنگال اسمبلی میں 27جنوری کو سی اے اے کے خلاف قرارداد...

مغربی بنگال اسمبلی میں 27جنوری کو سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ: مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ 27جنوری کو ریاستی اسمبلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف قرار دادلایا جائے گا۔

ریاستی پارلیمانی امور کے وزیر پرتھا چٹرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”یہ قرار داد 27 جنوری کو صبح 11بجے لائی جائے گی“۔چٹرجی نے بائیں بازو محاذ اور کانگریس کے قانون سازوں سے قرارداد کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

وزیر نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعت کے رہنما عبد المنان سے پہلے ہی بات کر چکے ہیں اور اس معاملے پر بائیں بازومحاذ کے قانون ساز پارٹی کے رہنما سوجن چکر ورتی سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک دن پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی حکومت شہریت رمیمی ایکٹ کے خلاف تین سے چار دن میں ایک قرارداد منظور کرے گی۔بنرجی نے کہا،ان کی پارٹی ترنمول کانگریس ریاست میں مذ کورہ قانون کے خلاف، وسیع پیمانے پر مظاہروں میں سب سے آگے رہی ہے،جس نے پچھلے ماہ قانون کی منظوری کے بعد تشدد اور توڑ پھوٹ کا بھی سامنا کیا تھا۔

بائیں بازو محاذ اور کانگریس،جو ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں،نے سی اے اے کے خلاف کوئی قرارداد لانے پر پچھلے دنوں متعدد بار ترنمول کا مذاق اڑایا ہے۔

کانگریس اور بائیں بازو نے پہلے مہینے میں ہی اسمبلی میں ایسی تجویز لانے کی کوشش کی تھی،لیکن ترنمول اس پر راضی نہیں ہوئی۔تاہم منگل کے روز،چٹر جی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بائیں بازو اور کانگریس کے سامنے یہ تجویز پیش کی تھی۔

کیرالہ میں سی پی آئی (ایم) کی زیر قیادت بائیں جمہوری محاذ (ایک ڈی ایف) کی حکومت اور کانگریس کے زیر اقتدار پنجاب حکومت نے متنازعہ قانون سی اے اے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلے ہی قرار داد منظور کی ہیں۔