Sunday, May 19, 2024
Homesliderممبئی اور دہلی میں آج ایک طاقتور مقابلہ ممکن

ممبئی اور دہلی میں آج ایک طاقتور مقابلہ ممکن

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں ٹیموں کے درمیان طاقت کا مقابلہ ہوگا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں نے رواں سیزن خود کو مضبوط ترین ٹیم کے طور پر پیش کیا ہے۔دریں اثناءاس مقابلے میں نئے سرے سے مقابلہ کرنے والی دفاعی چمپئنز ممبئی انڈینز کو مڈل آرڈر کی پریشانیوں کا ازالہ کرنا ہوگا اگر وہ مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد دہلی اس مقابلے میں شرکت کررہی ہے جبکہ ممبئی نے کم اسکور کا دفاع کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے فتوحات درج کی ہیں اور اب شاید دہلی اس کے لئے ایک طاقت ور ترین حریف ثابت ہوگئی۔

ممبئی کے کپتان روہت شرما کی شروعات بہتر ہوئی ہے اور وہ اس کو ایک بڑے اسکور میں تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اسی طرح کوئٹن ڈی کوک بھی ہوں گے جوکہ ایک بڑی اننگز کےلئے بے تاب ہوں گے ۔ممبئی کے پاس سوریا کمار یادو ، ایشان کشن ، کیرون پولارڈ ، ہاردک پانڈیا اور اس کے بھائی کرونال موجود ہیں ، جو ان کے دن کسی بھی ٹیم کو ٹھکانے لگاسکتے ہیں لیکن ابھی تک ان کھلاڑیوں نے اپنے معیار کے مطابق مظاہرے نہیں کئے ہیں۔گزشتہ مقابلے کے بعد روہت شرما نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی ٹیم درمیانی اوورز میں تھوڑی بہتر بیٹنگ کر سکتی ہے۔ممبئی کے بولروں جس کی سرپرستی جسپریٹ بمراہ کررہے وہ پچھلے دو مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جب انہوں نے بالترتیب 150 اور 152 کے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا۔ فاسٹ بولروں کی جوڑی بمراہ (3 وکٹیں) اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ (6 وکٹیں) غیرمعمولی رہے۔

لیگ اسپنر راہول چہر ، جن کو بولنگ کوچ شین باونڈ وکٹ لینے والے بولرکہتے ہیں انہوں نے گزشتہ دو مقابلوں میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ ممبئی نے پچھلے مقابلے میں ایڈم ملین کو کھیلا تھا لیکن پچ کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں آف اسپنر جینت یادو کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے ، جس نے اسی حریف ٹیم کے خلاف 2020 کا فائنل کھیلا تھا۔دریں اثنا دہلی کے لئے سب سے زیادہ مثبت شکھر دھون کا شاندار فام ہے جو اب تک ٹورنمنٹ میں 186 رنز بنا کر نمایاں اسکورر ہے ہیں۔دھون اور نوجوان پرتھوی شا ایک مہلک افتتاحی جوڑی ثابت ہورہے لیکن شا کو اپنے آغازکو بڑے اسکور میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔دہلی نے اتوار کے روز آسٹریلیائی اسٹیو اسمتھ کا انتخاب کیا تھا لیکن اب سست چیپک ٹریک پرکھیل رہے ہیں تو وہ شاید اسمتھ کے مقام پر اجنکیا رہانے کو شامل کرسکتے ہیں ، جو اس طرح کی وکٹوں کے لئے زیادہ مناسب دکھائی دے رہے ہیں۔

کپتان رشبھ پنت کسی بھی طرح کی بولنگ کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دہلی ٹیم مینجمنٹ امید کر رہی ہوگی کہ دفاعی چمپینز کے خلاف اتحاد کے ساتھ ٹاپ آرڈر کا آغاز ہوگا ، جس سے وہ گذشتہ سال فائنل میں ہارگیا تھا۔ڈی سی کے پاس مارکس اسٹوئنس اور للت یادوکی شکل میں معیاری آل راؤنڈر بھی ہیں جو اپنے کردار کو بخوبی ادا کرنے کے خواہاں ہوں گے۔فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت جنوبی افریقی فاسٹ بولرکگیسو ربادا اور کرس ووکس کررہے ہیں اور اب تک یہ دونوں متاثر کن رہے ہیں۔ انریچ نوٹریے کے کی شکل میں ان کے پاس ایک اور اضافی فاسٹ بولر ہیں جو اسکواڈ میں شامل ہوچکے ہیں۔