Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگممبئی ایکسپریس وے پر سینئر اداکارہ شبانہ آعظی سڑک حادثے میں زخمی

ممبئی ایکسپریس وے پر سینئر اداکارہ شبانہ آعظی سڑک حادثے میں زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

رائے گڑھ: بالی ووڈ کی مشہور و سینئر اداکارہ شبانہ آعظی ہفتے کے روز ممبئی،پونے ایکسپریس وے پر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوئی ہیں،اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معلومات فراہم کی ہے کہ ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔اداکارہ کے ساتھ ساتھ،ان کے ڈرائیور کو بھی کافی چوٹیں آئی ہیں۔ا نکے ہمراہ کار میں ان کے شوہر اور نامور نغمہ نگار جاوید اختر بھی موجود تھے۔

واقعے کے سلسلے میں،رائے گڑھ سپرنٹنڈنٹ پولیس انیل پاراسکر نے بتایا کہ یہ حادثہ ممبئی سے 60کلو میٹر دور خالہ پور کے قریب 4.15  بجے پیش آیا۔شبانہ آعظمی جس کا میں سفر کر رہی تھیں،وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔انہون نے بتایا کہ شبانہ آعظمی کو نوی ممبئی کے ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا ہے۔اور ان کا علاج جاری ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ جاوید اختر بھی زکمی ہوئے یا نہیں،لیکن اور ایک نا معلوم خاتون کے شدید زخمی ہونے کی خبر ہے۔حادثے کی جگہ کی تفتیش کے لئے پولیس کے گشتی دل روانہ ہو گئے ہیں۔