Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگممبئی میں بارش سے22 افراد ہلاک ، ہائی الرٹ جاری

ممبئی میں بارش سے22 افراد ہلاک ، ہائی الرٹ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔  ممبئی میں بارش کا قہر جاری ہے اور شمال مغربی ممبئی کے ملا، علاقہ میں ایک رہائشی عمارت کے احاطہ کی دیوار منہدم ہونے کی وجہ سے 20 مکین ہلاک ہوگئے اور14کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ شہر اوراطراف کے علاقوںمیں طوفانی بارش اور سمندر طغیانی کی پیش قیاسی کے پیش نظر حکومت نے ہائی الرٹ کے ساتھ ہی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، دفاتر ،اسکول اورکالج میں چھٹی دے دی گئی،پونے میں دوروز قبل اسی طرح دیوار منہدم ہونے سے 15مزدورہلاک ہوئے تھے ۔شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،جو کہ مزید دوتین جاری رہیگا،آس پاس کے علاقوںمیں وسئی ،نالاسوپارہ ، ویراراور ویترنا علاقے میں سیلابی صورتحال ہے ،متعددٹرینوں کو منسوخ یا بیرونی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے ۔

پولیس اور فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق مضافاتی علاقہ ملاڈ کے مشرق میں واقع پمپری پاڑہ میں ایک احاطہ کی دیوار متصل جھوپڑابستی کے جھونپڑےوں پر گرنے کے نتیجے میں سینکٹروں اموات ہوئی ہیں اور اندیشہ ہے کہ ملبے میں لوگ دبے ہوئے ہیں ،این ڈی آرایف کے جوان جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں۔ زخمیوں کو شتابدی دواخانہ میں داخل کیا گیا ہے۔ اتوار سے جاری بارش کا سلسلہ پیرکی شب میں دوبارہ زورپکڑگیا اور رات بھر ہونے والی بارش نے ممبئی میں سیلابی صورتحال پیدا کردی لیکن آج صبح سے اس کے سلسلہ میں کسی قدر رکاوٹ ہوئی ہے۔

ممبئی کے نشیبی علاقوںمیں جگہ جگہ پارنی جمع ہوگیا ہے اور موٹرگاڑیاں ڈوب گئی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ جزیرہ نماءشہر کے بجائے مضافاتی علاقے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں گزشتہ دودہوں سے تعمیراتی کام جاری ہے اور منصوبہ بندی نہ ہونے کے سبب ان علاقوںکو متاثر کیا ہے ،ممبئی کی لوکل ٹرینیوں پر کافی اثر پڑا ہے ۔