Friday, May 17, 2024
Homesliderممبئی ٹسٹ، بارش اور ٹیم کا انتخاب انتظامیہ کےلئے پریشان کن

ممبئی ٹسٹ، بارش اور ٹیم کا انتخاب انتظامیہ کےلئے پریشان کن

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ کانپور میں پہلا ٹسٹ خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا ہونے کے بعد ہندوستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کی امیدیں کپتان وراٹ کوہلی کی واپسی پرمرکوز ہیں، جو جمعہ کو یہاں شروع ہو نے والے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میں حصہ لیں گے اور ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے ۔کوہلی کو کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ اور اس سے پہلے ٹی20 سیریز میں آرام دیاگیا تھا۔کانپور ٹسٹ آخری لمحات میں خراب روشنی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا، حالانکہ ہندوستان کو جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی۔

دوسرا اور آخری ٹسٹ کل یہاں شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لیے دوسرے ٹسٹکامیابی حاصلکرنی ہوگی۔ کوہلی کو نیوزی لینڈ سے پچھلی کئی شکستوں کا حساب بھی چکانا ہے ۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ملی شکست اور اس سے پہلے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پچھلی شکست کے زخم اب بھی تازہ ہیں ۔ کوہلی کو ان شکستوں کا حساب ایک ساتھ چکانا پڑے گا۔ہندوستانی کوچ راہول ڈراویڈ کے لیے وراٹ کی واپسی کسی بڑے درد سر سے کم نہیں ہوگی۔ ڈراویڈ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ وراٹ کی جگہ کس کھلاڑی کو خارج کریں گے ۔ کانپور میں شریئس ائیر نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں نصف سنچری بناکر ٹیم میں اپنی جگہ پختہ کی۔

کوہلی کی جگہ لینے کے لیے گزشتہ کچھ وقت سے تقریباً ناکام ہورہے اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا میں سے کسی ایک کوباہر جانا ہوگا۔ حالانکہ رہانے نے کانپور میں ہندوستان کی کپتانی سنبھالی تھی لیکن رہانے نے ایک بار پھر بیٹنگ سے مایوس کیا۔ لیکن میچ کے بعد ڈراویڈ نے کہا کہ رہانے کو فارم میں واپسی کے لیے صرف ایک اننگز کی ضرورت ہے ، انہیں حوصلہ دے سکتی ہے لیکن کوہلی کے لیے ایک کھلاڑی کی قربانی دی جائے گی۔ممبئی ٹسٹ پراس وقت ممبئی میں ہورہی بے موسم بارش کا اثر پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے چہارشنبہ کو دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ضائع ہوگیا۔