Saturday, May 11, 2024
Homesliderممتا بنرجی کا امت شاہ پر الیکشن کمیشن کےامور میں مداخلت...

ممتا بنرجی کا امت شاہ پر الیکشن کمیشن کےامور میں مداخلت کا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ مغربی بنگال کی سیاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلسل سرگرمیاں نظر آرہی ہے اور چیف منسٹر ممتا بنرجی بھی زخموں سے  کسی قدر صحت یاب  ہونے کے بعد دوبارہ انتخابی سرگرمیوں میں آگئی  ہیں۔ وہ روڈ شو اور ریلیاں کر رہی ہیں۔ممتا بنرجی نے آج  وزیرداخلہ امت شاہ پر شدید تنقید کی  اور کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ الیکشن کمیشن کے امور  میں مداخلت کررہے ہیں اور انتخابی امور کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کیا وزیر داخلہ ملک کو چلائیں گے یا طے کریں گے کہ کون گرفتار ہوگا اور کون پیٹا جائے گا؟ یا پھر وہ یہ طے کریں گے کہ کون سی ایجنسی کس کا تعاقب کرے گی؟ الیکشن کمیشن چلا کون رہا ہے؟ امید کرتی ہوں کہ امت شاہ یہ آپ سب کچھ نہیں چلارہے  ہیں کیونکہ  ہم آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت شاہ  الیکشن کمیشن کےیومیہ  امور میں مداخلت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی گزشتہ ہفتہ نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنی کار میں عوام کی جانب سے  ان کا استقبال کرنے کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔ اس حادثے کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا تھا  کہ ان کو کچھ لوگوں نے دھکا دیا تھا جس کے بعد اس واقعہ کو انتخابی کمیشن سے رجوع کیا گیا ۔ انتخابی کمیشن نے ایک اجلاس طلب کیا  اور ریاست سے موصولہ  رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ ممتا بنرجی کے ساتھ حادثہ ہوا تھا، نہ کہ ان پر حملہ ہوا تھا۔

امت شاہ نے ممتا کے زخمی ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر   بنگال میں بی جے پی کارکنان کی موت کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ امت شاہ  نے کہا کہ ریاست میں ہو رہے تشدد میں جن بی جے پی کارکنان کی جان گئی، اس کا کیا ہوگا؟