Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی دولت میں تین گنااضافہ

ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی دولت میں تین گنااضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی جو ڈائمنڈ ہاربر سے دوسری مرتبہ امیدوار ہیں نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ ان کی منقولہ جائیدادمیں 2014کے مقابلے میں تین گنااضافہ ہوا ہے ۔2014 میں منقولہ جائیداد کی مالیت 23.57 لاکھ تھی جس میں اضافہ ہوکر 71.40لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

پرچہ نامزدگی کیلئے داخل حلف نامہ کے مطابق ترنمول کانگریس یوتھ ونگ کے سربراہ ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیریا بنرجی کی منقولہ جائیداد 2014 کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے ۔2014 میں یہ 54.08 لاکھ روپے تھی جوکم ہوکر 35.55 لاکھ روپے ہوگئی ہے ، جبکہ ان پرمنحصر اذان نیہ بنرجی کی منقولہ جائداد 2014 میں 10لاکھ روپے تھی جس میں اضافہ ہوکر 30.97لاکھ روپے ہوگئی ہے ۔

31سالہ ابھیشیک نے اپنے منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس 30گرام سونا ہے جس کی لاگت 96,000 ہے ، 40گرام چاندی ہے جس کی لاگت 1,500ہے ۔ان کی اہلیہ کے پاس 658گرام سونا ہے جو 2.3کلو کے قریب ہے اور چاندی و قیمتی پتھر ہیں جس کی قیمت 22لاکھ روپے ہیں۔اس کے علاوہ ایک پینٹنگ ہے جس کی قیمت 3لاکھ روپے ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ کو کسٹم عہدیداروں کے ذریعہ روکے جانے پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔کسٹم عہدیدار ان کی اہلیہ روجیربنرجی کا بیگ جانچنا چاہتے تھے لیکن روجیربنرجی کولکتہ پولس کی مدد سے نکل گئی۔اس وقت یہ معاملے عدالت کے زیر غور ہے ۔اس کے علاوہ ابھیشیک بنرجی کے پاس 92,500روپے نقد،50.20لاکھ روپے نقد اور15.40لاکھ روپے انسورنش ہے ۔

بنرجی نے 2017-18 میں اپنی سالانہ آمدنی 75.03لاکھ روپے ظاہر کی ہے ۔ ان کی اہلیہ نے اپنی سالانہ آمدنی انکم ٹیکس میں 1.51کروڑ رودکھلایا ہے ۔ابھیشیک بنرجی نے کہا ہے کہ ا ن کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ نہیں ہے ۔