Monday, May 6, 2024
Homesliderمناسک حج  کا آغاز ، 10 لاکھ بندگان توحید فریضہ حج ادا...

مناسک حج  کا آغاز ، 10 لاکھ بندگان توحید فریضہ حج ادا کرنے میں مگن

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔ حج 2022 کی پہلی مناسک شروع ہوتے ہی دس لاکھ عازمین نے زندگی بھر کے روحانی سفر کا آغاز کردیا۔ لاکھوں عازمین  نے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجدالحرام  میں اسلام کے مقدس ترین مقام کعبہ کاطواف  کیا۔ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر بہت سے عازمین  نے سورج  کی تپش کو روکنے کے لیے چھتریاں تھام لیں ہیں ۔ جمعرات کو حجاج کرام میدان عرفات میں مرکزی  عبادت سے پہلے، عظیم الشان مسجد سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک وسیع خیمے والے مقام  منیٰ میں چلے جائیں گے، جہاں پیغمبر اسلام ﷺنے اپنا آخری خطبہ دیا تھا ۔

 سعودی حکام نے حجاج کرام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر خدمات  شروع کر دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کی رہائش کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 23 اسپتال اور 147 صحت مراکز تیار کیے ہیں۔ منیٰ میں حجاج کے علاج کے لیے چار ہسپتال اور 26 صحت مراکز بھی تیار ہیں۔ ایسے مریضوں کے لیے 1,000 سے زیادہ بستر ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے اور 200 سے زیادہ خاص طور پر ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے  اور 25,000 سے زیادہ ہیلتھ ورکرزمعاملات کے سامنے آنے  کے بعد ان کے علاج کے لیے تیار ہیں۔

اب تک یہ سب ٹھیک چل رہا ہے۔ میں نے بہت گھوم پھر کر دیکھا ہے کہ قوانین کا احترام کیا جا رہا ہے۔ مصر سے تعلق رکھنے والی چار بچوں کی ماں 65 سالہ فاتن عبدالمنیم نے کہا ہے ۔مصر سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ نعیمہ محسن نے کہا یہاں موجود ہونا میرے ساتھ اب تک کی سب سے اچھی چیز ہے۔ سب چیز یں شاندار ہیں ۔ میرا مسئلہ صرف موسم  ہے۔ یہ بہت گرم ہے۔”

قرآن کہتا ہے کہ اسلام کے تمام پیروکار جو جسمانی اور مالی طور پر استطاعت رکھتے ہیں انہیں زندگی میں ایک بار حج کرنا چاہیے۔10 لاکھ مکمل ویکسین شدہ مسلمانوں کو جن میں بیرون ملک سے 850,000 شامل ہیں، کو اس سال کے حج میں اجازت دی گئی ہے۔  دو سال کے بعد کورونا وائرس وبائی امراض کی پابندیوں میں کمی آئی ہے۔2019 میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے حج میں شرکت کی لیکن اس کے بعد وبائی مرض نے  تعداد  کم کرنے پر مجبور کیا۔ 2021 میں مملکت کے صرف 60,000 مکمل ویکسین شدہ باشندوں نے حصہ لیا، جو کہ 2020 میں چند ہزار سے زیادہ ہے۔