Friday, April 26, 2024
Homesliderمنڈکا آتشزدگی ، ایف آئی آر درج، کمپنی مالکان گرفتار، عمارت کا...

منڈکا آتشزدگی ، ایف آئی آر درج، کمپنی مالکان گرفتار، عمارت کا مالک فرار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی پولیس نے منڈکا میں آگ لگنے کے بڑے واقعہ میں ایف آئی آر درج کی ہے جس میں 27 لوگوں کی جان گئی  ہے ۔ اس واقعہ کے بعد  ایک عہدیدار نے ہفتہ کو تفصیلات بتائی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آؤٹر) سمیر شرما نے کہا کہ ایف آئی آر دفعہ 304 (مجرم قتل کی سزا قتل کے برابر نہیں)، 308 (قابل جرم قتل کی کوشش)، 120 (جرم کے ارتکاب کے لیے منصوبہ کو چھپانے کے لیے قید کی سزا) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں  تعزیرات ہند کے 34 (مشترکہ نیت کو آگے بڑھانے میں متعدد افراد کے ذریعہ کئے گئے اعمال) کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ جمعہ کی شام جب آگ بھڑک اٹھی تو زیادہ تر لوگ چار منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر موجود تھے۔ آگ پہلی منزل پر لگی جس میں سی سی ٹی وی اور راؤٹر بنانے والی کمپنی موجود  ہے ۔ پولیس نے اس کمپنی کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے، جن کی شناخت ہریش گوئل اور ورون گوئل کے طور پر کی گئی ہے اور ان کے واقعات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

سینئر پولیس عہدار نے یہ تفصیلات بتائی ۔ دریں اثناء عمارت کا مالک جس کی شناخت منیش لاکرا کے طور پر ہوئی ہے جو اوپر کی منزل پر رہتا تھا، واقعہ کے بعد  فرار ہو گیا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا وہ واقعہ کے وقت عمارت میں موجود تھا یا نہیں۔ اس کا ٹھکانہ ابھی تک نامعلوم ہے۔ پولیس عہدیدار نے  مزید کہا ہے  کہ اسے گرفتار کرنے  کے لیے تلاش جاری ہے۔ 27 متاثرین کے علاوہ 12 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ابھی بھی جائے وقوعہ پر تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔