Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگمنگلورو ائیر پورٹ بم رکھنے کے کیس کا ملزم گرفتار

منگلورو ائیر پورٹ بم رکھنے کے کیس کا ملزم گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو: منگلور وائیر پورٹبم کیس کے مجرم و یہاں اس وقت گرفتارکیاگیا،جب وہ شہر کے مرکز میں کر ناٹک کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے دفتر میں داخل ہوا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا 36سالہ آدتیہ راؤ پیر کے روز منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیزآلہ (آئی اے ڈی) یا کسی خام بم کے ساتھ ایک بیگ رکھنے کا ملزم تھا۔اس کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آفس میں خود سپرد کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا ”راؤ کو چیک اپ کے لئے سرکاری اسپتا ل میں لے جایاگیا تھا اور اسے منگلورو پولیس کی ٹرانزٹ تحویل اور تفتیش کے لئے مقامی عدالت میں پیش کرے گی“۔ریاستی وزیر داخلہ بسواراج بو مائی نے میدیا نمائندوں کو بتایا کہ ملزم کو ہالسورو گیٹ پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر نے اس وقت گرفتار کیا جب اس نے اسٹیشن کے قریب ریاست کے ڈی جی پی۔آئی جی (انسپکٹر جنرل) نیلما نی راجو کے دفتر میں خود سپرد کر دیا۔

بو مائی نے کہا ”ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بم بنانے کا سامان رکھنے والے ملزم کو منگلورو ہوائی اڈے پر ائیر لائن (انڈیگو) کے دفتر کے بیرونی کاؤنٹر میں داخل کیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق،ریاست کے سحلی علاقے میں واقع اڑوپی کے رہنے والے راؤ،رات بھر ایک لاری میں بنگلورو سے منگلورو کا سفر کیا اور پولیس میں خود سپرد کرنے کا ارادہ کیا۔