Tuesday, May 21, 2024
Homesliderمنگوڈے ضمنی انتخاب کے لیے 47 کاغذات نامزدگی مسترد

منگوڈے ضمنی انتخاب کے لیے 47 کاغذات نامزدگی مسترد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے منگوڈ اسمبلی حلقہ میں 47 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں جہاں ضمنی انتخابات 3 نومبرکو ہونے والے ہیں ۔تمام بڑی جماعتوں کے امیدواروں سمیت 83 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن حکام کو ترتیب سے ملے۔ ان میں 69 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ریٹرننگ افسر نے جانچ پڑتال کے بعد 47 امیدواروں کے کاغذات مستردکر دیا ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق مختلف پارٹیوں کے چھ امیدواروں اور41 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔تین اہم سیاسی جماعتوں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے امیدواروں کے علاوہ 11 چھوٹی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کیے ہیں۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے کانگریس چھوڑنے والے کوماتیریڈی راجگوپال ریڈی کے استعفیٰ سے ضمنی انتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔حکمراں ٹی آر ایس نے کے پربھاکرریڈی کو میدان میں اتارا ہے جو 2018 کے انتخابات میں راجگوپال ریڈی سے ہار گئے تھے۔ پربھاکر ریڈی 2014 میں اسی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ کانگریس پارٹی نے پلوائی سراونتی کو میدان میں اتارا ہے۔زیادہ ترامیدوار آزاد ہیں۔ ان میں عثمانیہ یونیورسٹی کے کچھ بے روزگار طلباء اور چرلاگوڈیم آبی ذخائر سے بے گھر ہونے والے بھی شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے 14 اکتوبر تک جملہ 130 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے جو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی۔ اگلے دن جانچ پڑتال کی گئی۔ 17 اکتوبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔یہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں اس حلقے کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 1996 میں ریکارڈ 480 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔ حلقے میں فلوروسس کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے کئی امیدوار میدان میں اترے ہیں۔