Sunday, April 28, 2024
Homesliderمودی،نائیڈو اور دیگر کی مولانا ابوالکلام کو خراج عقیدت

مودی،نائیڈو اور دیگر کی مولانا ابوالکلام کو خراج عقیدت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے قوم پرست، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔جمعرات کو یہاں جاری اپنے ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ مولانا ابوالکلام نے قومی یکجہتی اورا قدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دیا۔نائیڈو نے کہا میں قوم پرست، مجاہد آزادی ، مفکر اور ماہر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آپ نے مشکل وقت میں قومی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں مولانا ابوالکلام کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مشہور مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 133 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے انہیں ایک سرکردہ مفکر اور دانشور قرار دیا اورکہا کہ جدوجہد آزادی میں ان کا کردار متاثر کن تھا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا مولانا ابوالکلام آزادکو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ایک سرکردہ مفکر اور دانشور، جدوجہد آزادی میں ان کا رول متاثر کن تھا۔ وہ تعلیم کے شعبے کے لیے وقف تھے اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے تھے ۔مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش ہر سال11 نومبر کو قومی تعلیمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ وہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے ۔

یادرہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد ہدنوستان کو آزادی ملنے کے بعد پہلے وزیر تعلیم رہے اور انہوں نے ہدنوستان کو تعلیم یافتہ بنانے کےلئے کئی ایک اداروں کے قیام کے علاوہ انقلابی منصوبے پیش کئے جوکہ نہ صرف آزادی کے فوراً بعد بلکہ مستقبل میں بھی عالمی منظر نامہ پر پیش آنے والے چیالنجزکو قبول کرنے کے قابل رہے ۔