Monday, April 29, 2024
Homeبین الاقوامیمودی۔ ٹرمپ دو طرفہ مذاکرات

مودی۔ ٹرمپ دو طرفہ مذاکرات

- Advertisement -
- Advertisement -

اوساکا۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یہاں دو فرفہ مذاکرات کئے ۔ مودی نے سب سے پہلے حالیہ انتخابات میں ملی کامیابی پر مبارک باد دینے کے لئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔ مودی نے ٹرمپ سے کہا ہندستان میں سیاسی استحکام کے لئے حمایت دینے والے انتخابات کے فورا بعد ہمیں مبارک باد دینے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ امریکہ اور ہندستان کے درمیان مذاکرات میں ایران اور دفاع سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہونی چاہئے ۔ ہم امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پر عزم ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہم فوج سمیت کئی معاملات پر ایک ساتھ کام کریں گے ، آج ہم تجارت پر بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے اس حقائق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندو ستان ۔ امریکہ کو ایک طویل راستہ طے کرنا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک قریب آئے اور مضبوط ہوئے ہیں ۔

ہندوستان اور امریکہ اچھے دوست بن گئے ہیں اور ہمارے ملک کبھی بھی اتنے قریب نہیں رہے ہیں ۔ میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں۔ پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی کے لئے مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہاآپ اس کے قابل ہیں ۔ آپ نے لوگوں کو متحد کرنے میں بہت اچھا کام کیا ہے ۔ مجھے یاد ہے کہ جب آپ نے پہلی مرتبہ اقتدار سنبھالا تھا ،تب کئی گروہ تھے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے اور اب وہ ساتھ ہو گئے ۔ یہ آپ اور آپ کی صلاحیتوں کے لئے ایک شاندار انعام ہے ۔ مودی اور جاپانی وزیر اعظم شیزو آبے کے ساتھ ہوئے سہ فریقی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے ، ٹرمپ نے کہا ہم نے کامیاب مذاکرات کئے اور بہت جلد ہم تجارت اور لین دین کا اعلان کرنے جا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنی سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ایشیا سمیت دنیا کے کئی بڑے لیڈروں سے ملاقات کی ۔ مودی نے جی 20 چوٹی کانفرنس سے علیحدہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 20 چوٹی کانفرنس سے الگ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی ۔ مودی نے ہمارے اہم اسٹریٹجک اتحادی سعودی عرب کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے تعلق سے بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے توانائی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلا ف لڑائی کے معاملے پر بھی بات کی۔