Sunday, May 19, 2024
Homesliderمودی حکومت راہول کے مشوروں پر عمل کرے : گہلوت

مودی حکومت راہول کے مشوروں پر عمل کرے : گہلوت

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور۔ راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت سے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں دی گئی تجاویز کا تجزیہ کرکے اور بغیر کسی تاخیر کے ان پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ راہول گاندھی کے کوویڈ19 پر قرطاس ابیض جاری کر نے کے مشورے دیئے ہیں۔ ان کے مشوروں کا تجزیہ کرکے مرکزی حکومت سے بلا تاخیر اسے نافذ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی راہول گاندھی نے مرکزکی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت کو سائنسی نقطہ نظر سے بہت ساری اہم تجاویز پیش کی تھیں ، جن پر بروقت غور نہیں کیا گیا تھا ، جس کا خمیازہ بعد میں ملک کو بھگتنا پڑا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ راہول گاندھی نے کورونا کی دوسری لہر میں پیش آنے والی غلطی کو درست کرنے کے لئے کورونا پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ راہول نے کورونا ووائرس پر قرطاس ابیض جاری کرکے اس کی دوسری لہر میں جو غلطی ہوئی ہے اسے ٹھیک کرنے اور تیسری لہر کے پیش نظر مرکزی حکومت کو آکسیجن ، دواخانے ، بیڈ ، دوا پہلے سے تیار کرنے سمیت دیگر تجاویز پیش کی ہیں ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لئے کی جانے والی ویکسینیشن کے تحت اب تک دوکروڑ 16 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیکے لگ چکے ہیں۔ محکمہ میڈیکل کے مطابق ریاست میں کورونا ویکسین کی پہلی اور دوسری دوکروڑ16 لاکھ10 ہزار 450 خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔ ان میں سے ایک لاکھ چھ ہزار120 ٹیکے خانگی دواخانوں میں لگائے گئے ہیں ۔ چار لاکھ 72 ہزار 245 ٹیکے لگے جن میں سے سب سے زیادہ تین لاکھ 76 ہزار 518 ٹیکے 18 لاکھ سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو لگے ہیں۔