Sunday, May 19, 2024
Homesliderمودی حکومت روزگار کے لئے نقصان دہ :راہول گاندھی

مودی حکومت روزگار کے لئے نقصان دہ :راہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ روزگار پیدا کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں ہو رہی ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کے سلسلے میں اس حکومت کا کردار بہت مایوس کن ہے ۔

راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ مودی حکومت روزگار کےلیے نقصان دہ ہے ۔ وہ کسی بھی قسم کے  کاروبار یا روزگار کو فروغ یا سہارا نہیں دیتی بلکہ جن کے پاس ملازمت  ہے  اسے بھی چھیننے لگی ہے ۔ ہم وطنوں سے خود انحصاری کا ڈرامہ متوقع ہے ۔ عوامی مفاد میں جاری۔ انہوں نے سی ایم آئی ای کی رپورٹ پر مبنی ایک خبربھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس مرتبہ اگست میں 15 لاکھ افراد کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔

دریں اثناء مہاراشٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ اگست کے مہینے میں 1.5لاکھ لوگو ں کی ملازمت چلی گئی، اس کے لئے کون ذمہ دار ہے ۔ تپاسے نے کہاکہ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی کے مطابق حالی ہی میں ملک کی بے روزگاری کی شرح جاری کی گئی ہے ، جس میں تقریباً 8.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

اگست میں 1.5لاکھ لوگوں نے اپنی ملازمت کھودی۔ یہ چونکانے والا اعدادو شمار ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شروع سے ہی مرکز کی مودی حکومت کی پالیسی عوام  کو روزگار دینے کے سازگار نہیں رہی ہے ۔ تاپسے نے کہا کہ مرکزی حکومت پر کرنسی پر پابندی لگانے ، جی ایس ٹی ٹیکس نظام شروع کرنے اور صنعت کو مطلوبہ مراعات نہ دینے کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی نے   بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر سال دو کروڑ لوگوں کوروزگار دینے کا وعدہ کیا تھا، وہ روزگار کے معاملے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔ لوگوں کی روزی روٹی کا مسئلہ حل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔