Sunday, May 19, 2024
Homesliderمودی حکومت کو کسان اور جوان کسی کی پرواہ نہیں: راہول گاندھی

مودی حکومت کو کسان اور جوان کسی کی پرواہ نہیں: راہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں اور جوانوں (فوج ) میں سے کسی کی فکر نہیں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں تحفیف کرتے ہوئے نہ صرف فوجیوں کو نظراندازکیا ہے بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے جنہوں نے اپنی جوانی ملک کی خدمت میں صرف کردی ہے ۔

 راہول گاندھی نے کہا کہ بجٹ میں فوجیوں کی پنشن میں بھی کمی نہ نوجوان اور نہ کسان، مودی حکومت کے لئے صرف 3-4 صنعتکار دوست ہی بھگوان قراردیا ہے ۔کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی اس سلسلے میں مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 210 کسان احتجاج کرتے ہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی، آپ ہندوستان کی تاریخ میں واحد بے رحم وزیر اعظم کے طور پر درج ہونے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے دردکو نظر انداز کرنا آپ کی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے ۔ اب تک 210 کسان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس اقتدار کی ضد چھوڑکر راج دھرم کی پابندی کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے اور غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں۔ مودی نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب کے شکریہ کے ووٹ سے متعلق تین روز تک رواں مباحثہ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 12 کروڑ کسانوں کے پاس دو ایکڑ سے بھی کم اراضی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے دی جاری امداد کا کوئی فائدہ نہیں مل پاتا ،حکومت کا ارادہ ان امداد کو ان کسانوں تک پہنچانا ہے ۔