Friday, May 3, 2024
Homesliderمودی نے بائیڈن کو مبارکباد دی

مودی نے بائیڈن کو مبارکباد دی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے نو منتخب صدر بائیڈن سے ٹیلی فون پر بات کرکے انھیں انتخابات میں کامیابی اور صدر منتخت ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ مودی نے امریکی صدر منتخب ہونے پر بائیڈن کوگرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دی اور کہا کہ اس انتخابات سے امریکی جمہوری روایات کے استحکام کا پتہ چلتا ہے ۔وزیر اعظم ہند نے امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کو بھی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مودی نے 2014 اور2016 کے اپنے امریکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات کو بھی یادکیا۔

دونوں رہنماوں نے مشترکہ اقدار اور یکساں مفادات پر مبنی ہندوستان۔امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔ مودی نے کورونا وباءسے نمٹنے کے لیے سستی ویکسین مہیاکروانے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے اور بحر الکاہل کے خطے میں تعاون میں اضافہ کرنے جیسی ترجیحات کے بارے بات چیت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع بڑودہ میں سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت پر اظہار درد وغم کیا ہے ۔ مودی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا بڑودہ میں ہوئے سڑک حادثے سے دکھی ہوں۔ اس حادثے میں اپنے اہل خانہ کوکھونے والوں کے تئیں میری تعزیت ہے ۔ دعا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے جلد صحتیاب ہو جائیں۔ جائے حادثہ پر انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بڑودہ میں آج صبح ایک ٹیمپو اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں کم ازکم11 افراد کی موت ہوگئی اور دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔