Monday, May 13, 2024
Homesliderمودی نے کورونا ٹیکہ کیون نہیں لیا؟

مودی نے کورونا ٹیکہ کیون نہیں لیا؟

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ گزشتہ چند دنوں سے ساری دنیا میں کورونا ٹیکہ لینے اور اسکی منفی اور مثبت  خبروں کو اولیت اور ترجیح دی جارہی ہے جبکہ ہر ملک کا باشندہ اپنے ملک کے صدر، وزیراعظم اور خاص کر عرب ممالک کا میڈیا اپنے حکمران یا سلطان کو سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ لینے کی خبر اور تصویر کو کافی اہمیت کے ساتھ شائع کرچکا ہے ۔ ہر ملک اپنے حکمران کو ٹیکہ لیتے ہوئے تصویر کو اس لئے شائع کیا ہے تاکہ عوام کو اس تصویر سے ایک حوصلہ ملے ۔

ساری دنیا  کے عوام جہاں اپنے حکمران کی ٹیکہ لیتی ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر کافی جوش وخروش سے گردش کروارہے ہیں وہیں ہندوستانی سوشل میڈیا پر عوام وزیر اعظم نریندری مودی کی کورونا ٹیکہ سے خود کو دور رکھنے کی  خبر کو طنزیہ انداز میں پیش کررہے ہیں کیونکہ 16 جنوری کو جب ہندوستان میں کورونا ٹیکہ اندازی کا آغاز ہوا تو مودی روایتی طور پر بھاشن دیکر منظر سے غائب ہوگئے ہیں جس کے بعد ان پر سیاسی قائدین اور عوام کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی اور سوال کیا جارہا ہے کہ مودی نے کورونا کاٹیکہ کیون نہیں لیا ۔

دریں اثنا  کانگریس کے سینئر رہنما اور یوپی کے سابق رکن قانون ساز پردیپ ماتھور نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیکے لگانے کے پہلے دن کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لی ہوتی ، جس سے عوام میں اعتماد پیدا ہوتا ۔ بہتر ہوتا اگر وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی طرح کی ایک مثال قائم کرتے  اور  خود ہی ویکسین لگوا تے۔ ویکسین لیے کروہ ملک کے لوگوں میں اعتماد پیدا کرتے۔

اس کے علاوہ کئی ایک سیاسی لیڈروں نے مودی کو کورونا ٹیکہ سے خود کو دور رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے بعد کئی طرح کے سوال اٹھائے جارہے ہیں ۔کئی صارفین نے کہا کہ کیا مودی کو ٹیکہ پر بھروسہ نہیں ہے  یا پھر مودی ٹیکہ لینے سے ڈر رہے ہیں؟