Saturday, April 27, 2024
Homesliderمودی کورونا بحران کے بعد پہلے بیرونی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ...

مودی کورونا بحران کے بعد پہلے بیرونی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ ۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی صبح یہاں حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ایرپورٹ پر پہنچنے کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے خود ان کا شاندار استقبال کیا۔ مودی ، شیخ حسینہ کی دعوت پر ہمسایہ ملک کے قیام کی گولڈن جوبلی اور بنگلہ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی صد سالہ سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے یہاں پہنچے ہیں ۔  ایرپورٹ پر بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم دورے سامی بھی موجود تھے ۔ مودی کو ایرپورٹ پر ہی فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ واضح رہے کہ کورونا بحران کے بعد مودی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔

 ذرائع کے مطابق مودی ڈھاکہ پہنچنے کے فورا بعد ہی شہداءکے قومی میموریل گئے اور بنگلہ دیش کی آزادی کی لڑائی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وہاں وزٹر رجسٹر میں اپنے دستخط کئے ۔ اس کے بعد وہ دوپہر میں بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں شامل ہونے کے بعد شام کو باپو بنگا بندو ڈیجیٹل ویڈیو نمائش کا افتتاح کیا ۔ مودی بنگلہ دیش کے صدر عبدالحمید سے ملاقات کریں گے اور میزبان وزیر اعظم حسینہ کے ساتھ ایک وفد سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

 وہ بنگلہ دیش کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور معززین سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مودی نے اپنے دورے کے پہلے بیان میں کہا تھا مجھے خوشی ہے کہ کورونا وبا کی شروعات کے بعد کسی ایسے ہمسایہ دوست ملک کا یہ میرا پہلا بیرونی دورہ ہے ، جس کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی ، لسانی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے قومی دن کی تقریبات میں اپنی شرکت کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں ۔ بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ سالگرہ بھی منائی جارہی ہے ۔ بنگا بندھو گذشتہ صدی کے قدآورقائدین میں سے ایک تھے ، جن کی زندگی اور نظریات لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتے ہیں ۔