Sunday, May 19, 2024
Homesliderمودی کی گجرات کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

مودی کی گجرات کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع نے کہاہے  کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اس اجلاس  میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں کے تمام بی جے پی ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جو گجرات سے لوک سبھا کے رکن ہیں، وہ بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع نے اس اجلاس کے متعلق کہا ہے  کہ ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ گجرات کے ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ریاست کے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے بات چیت کی اور پارلیمانی حلقہ میں ان کے کام کے بارے میں پوچھا۔

یہ ایک معمول کی ملاقات تھی جو وزیر اعظم مختلف ریاستوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کرتے ہیں۔ آج انہوں نے گجرات کے ارکان پارلیمنٹ کو مدعو کیا اور ریاست سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور پوچھا کہ ہم اپنے علاقے میں کیا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ہمیں مشورہ دیا کہ  ہم لوگوں کے لیے کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں  ۔

گزشتہ  روز وزیر اعظم مودی نے جھارکھنڈ اور بہار کے بی جے پی ارکان  پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی اور دونوں ریاستوں سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے دوران باقاعدگی سے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہیں۔ کبھی کبھی وہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی سے علاقے کے لحاظ سے یا ریاست کے لحاظ سے ملاقات کرتے ہیں۔بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا ان ملاقاتوں میں وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے خدشات کو سنتے ہیں اور ان سے خطاب کرتے ہیں۔ وہ ان کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی بھی کرتے ہیں۔