Thursday, May 16, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمودی کے ٹوئٹس میں مشہور ہستیوں کوکیوں ٹیگ  کیا جاتا

مودی کے ٹوئٹس میں مشہور ہستیوں کوکیوں ٹیگ  کیا جاتا

- Advertisement -
- Advertisement -

ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کےلئے ہر کوئی تشہیر کا سہارا لے رہا ہے اور اس معاملے میں بھی وزیراعظم نریندر مودی سب سے آگے نکل چکے ہیں – تشہیر کے دوران مودی سوشل میڈیا کا خوب استعمال کررہے ہیں۔ مودی اپنے پوسٹس میں مشہور و معروف ہستیوں کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔ جہاں تک اپنے ٹوئٹ میں لوگوں کو ٹیگ کرنے کا معاملہ ہے تو اس کے بارے میں حقائق سامنے آئے ہیں وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں تاکہ ان کا ٹوئٹ زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچ سکے۔ اپنے ٹیگ میں مودی کئی فلمی ہستیوں، کرکٹ کھلاڑیوں اور معروف اتھلیٹوں کو نشانہ بنایا ہواہے ۔

مشیگن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جوئے جیت پال نے فروری 2009 تا اکتوبر 2015 کے درمیان مودی کے ٹوئٹس کا تجزیہ کیا ہے۔ اس میں 9000 سے  زیادہ ٹوئٹس شامل ہیں۔ مودی 2009 میں ٹوئٹر کے صارف بنے اور اکتوبر 2012 تک ان کے 10 لاکھ سے زیادہ فالوور ہو گئے۔ فی الحال انھیں 4.6 کروڑ صارفین فالو کرتے ہیں۔

پروفیسر جوئے جیت پال نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کئی فلموں میں لیڈروں اور انتظامیہ کو 2002 کے گجرات فسادات کے قصوروار کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔ پال مانتے ہیں کہ سیاست میں مودی کا قد بڑھنے کے ساتھ ہی ہندوستان میں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ہونے لگا۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر موجود صارفین  تک پہنچ بنانے کے لیے انتخابات کے دوران اور اس کے بعد کے پوسٹس میں مشہور ہستیوں کا تذکرہ خوب کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق مودی نے اپنے 414 ٹوئٹ میں مشہور ہستیوں کا تذکرہ کیا۔ کئی ٹوئٹ میں تو ان ہستیوں کو ٹیگ بھی کیا گیا۔ پال کے مطابق گزشتہ چھ سال میں مودی کے ٹوئٹس پر تحقیق کر کے انھوں نے  یہ نتیجہ اخذ کیا ہے  کہ وزیر اعظم نے تین الگ الگ مراحل کا استعمال کیا ہے۔ مودی نے اپنے ٹیگ میں جن بالی ووڈ اداکاروں کو مخاطب کیا ہے ان میں ہریتک روشن ، مادھوری ڈکشٹ، اجے دیوگن انیل کپور  اورکبیربیدی قابل ذکر ہے جبکہ کرکٹرز میں شیکھر دھون ،بھونیشورکمار اور روی چندرن اشون  کے نام نمایاں ہیں۔