Sunday, May 19, 2024
Homesliderموسیتی نے کائی نیشی کوری کو بھی ڈھیر کردیا، جوکووچ کی سمت...

موسیتی نے کائی نیشی کوری کو بھی ڈھیر کردیا، جوکووچ کی سمت پیش قدمی

- Advertisement -
- Advertisement -

روم: نوجوان ٹینس اسٹار لورینزو موسیتی اپنی حیران کن اور شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے سابق سرفہرست 5 کھلاڑیوں کے خلاف متواتر دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اٹالین اوپن کے دوسرے مرحلے میں جاپان کے کائی نشیکوری کو راست سٹوں میں شکست دیکر نئی نسل کے اسٹار کی حیثیت سے اپنی ساکھ مزید بہتر بنالی ہے۔18 سالہ اطالوی سوپر اسٹار موسیتی نے اپنے دوسرے ٹور لیول کے پہلے ہی میچ میں تین مرتبہ کے گرانڈ سلام فاتح اسٹین واورینکا جو سابق عالمی نمبر تین کی حیثیت سے ٹورنمنٹ میں شریک تھے انہیں راست سٹوں میں شکست دی تھی۔

اس کے بعد موسیتی نے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں ثابت کیا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی اتفاقی نہیں تھی کیونکہ انہوں نے دنیا کے سابق نمبر چار اور 2014 کے یوایس اوپن فائنلسٹ کائی نشیکوری کو باآسانی6 -3,6-4 سے شکست دے کر روم میں ہونے والے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ کے آخری 16 میں جگہ بنائی ہے۔ موسیتی نے اس کامیابی کے بعد حیران کن نتائج کے برعکس خود کو ایک نئے اسٹار کھلاڑی کے طور پر منوانا شروع کردیا ہے۔اس کامیابی کے بعد انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ایک جنگجو کھلاڑی ہوا کرتا لیکن پچھلے سال کے دوران مجھے بہت سے اتار چڑھاو ¿ دیکھنے پڑے ۔موسیتی نے 2019 میں جونیر زمرے میں آسٹریلین اوپن خطاب حاصل کیا اور رواں برس پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت حاصل کرتے ہی انہوں نے خود کو ثابت کرنا شروع کردیا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ اگر موسیتی کی رفتار یہ ہی رہی تو رواں ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں ان کا سامنا عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے ہوسکتا ہے۔

فرنچ اوپن سے قبل موسیتی کا عروج اور نڈال کی بادشاہت

یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ یو ایس اوپن جو کہ عام طور پر سیزن کا آخری گرانڈ سلام ہوتا ہے وہ دوسرے گرانڈ سلام کے طور پر گزشتہ ہفتہ منعقد ہوچکا ہے جس کے بعد اب سیزن کا تیسرا گرانڈ سلام فرنچ اوپن شروع ہونا والا ہے اور اس کی تیاری کے ضمن میں اٹالین اوپن کھیلا جارہا ہے ۔ یہ ٹورنمنٹ کلے کورٹ میں کھیلا جارہاہے اور اس سست رفتار میدان میں اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال کو بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا ہے لیکن جس طرح موسیتی نے کلے کورٹ کا سیزن شروع کیا ہے اس کےبعد فرنچ اوپن میں دلچسپی مزید بڑھ چکی ہے اور جیسا جیسا اٹالین اوپن آگے بڑھے گا ویسے ویسے نڈال اور جوکووچ کے ہمراہ موسیتی پر ٹینس شائقین کو توجہ مرکوز ہوتی چلی جائے گی