Monday, May 13, 2024
Homesliderموقع ملے تو بی جے پی حیدرآباد کو ہی فروخت کردے گی

موقع ملے تو بی جے پی حیدرآباد کو ہی فروخت کردے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی ) ملک کو ہی فروخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ، اگر اسے موقع ملا تو وہ حیدرآباد کو بھی فروخت کردے گی۔ حکمران جماعت ٹی آرایس کے پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا سب ہی جانتے ہیں کہ بی جے پی کو مسلمانوں سے کتنی نفرت ہے ۔ کیا یہ بی جے پی نہیں ہے جس نے لوئر سیلیور پروجیکٹ کو اے پی میں ضم کردیا ۔ بی جے پی جس نے حال ہی میں ٹی آر ایس کے خلاف چارج شیٹ جاری کی تھی جس میں ان سے 50 سوالات پوچھے گئے تھے ۔

بی جے پی کی چارج شیٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے ٹی آر نے سوال کیا کہ جوا کے کلب بند کرنے پر ہمارے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی؟انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے ذریعہ لاکھوں چھوٹے تاجروں کو سڑکوں پر لایا گیا ہے کیا اس پر بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائرکرنا چاہئے ۔؟ کسانوں کو زرعی پمپ سٹس پر میٹر لگانے کا دبا و ڈالا جا رہا ہے کیا اس کے لئے بی جے پی کے خلاف چارج شیٹ دائرنہیں کرنا چاہئے ؟ آپ بتاسکتے ہیں کہ چھ سال میں بی جے پی نے حیدرآباد کے ساتھ کیاکیا؟

کیا آپ عوامی شعبہ کی کمپنیوں کو دیگر افراد کے حوالے نہیں کررہے ہیں؟ کیا آپ انڈین ریلوے جو دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ریلوے نیٹ ورک ہے کو خانگی اداروں کے حوالے نہیں کررہے ہیں ؟ کیا آپ دنیا کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی ایل آئی سی جس کے40 کروڑ پالیسی ہولڈرس ہیں اس کو بھی خانگیانہ کی کوشش نہیں کررہے ہیں ؟ مودی کے خلاف چارج شیٹ جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان پر چھ سال میں12 کروڑ روزگار کے مواقع نہ دینے کا الزام ہے ۔ تارک راما راو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس مرتبہ بھی گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں ان کی پارٹی پہلے نمبر پر ہوگی اور مجلس دوسرے نمبر پر ہوگی۔