Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمولانا آزاد یونی ورسٹی میں یکم مئی داخلے کی آخری

مولانا آزاد یونی ورسٹی میں یکم مئی داخلے کی آخری

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2019-20 کے لئے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپس اورکالجس میں ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے ۔

 انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، عربی،فارسی، مطالعات ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ایم بی اے ؛ ایم سی اے ، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس (بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)) اور پیشہ ورانہ ڈپلوما (ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)) و نیز پالی ٹیکنک کورسس سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ، اپیرل و آٹوموبائیل انجینئرنگ شامل ہیں۔ہیڈکوارٹر حیدرآباد کے علاوہ لکھنو کیمپس، سری نگر کیمپس کے علاوہ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، سری نگر(جموں و کشمیر)، دربھنگہ(بہار)، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک)؛ پالی ٹیکنیک کالجس دربھنگہ (بہار)، بنگلورو،کڑپہ (آندھراپردیش) اور کٹک (اڈیشہ)میں بھی داخلے جاری ہیں۔ اسی دوران، نظامت داخلہ، مانو نے حیدرآباد کے قدیم شہر میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کی رہنمائی کے لیے29 اپریل کو اردو مسکن، خلوت میں ایک خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا ہے ۔ مختلف شعبوں کے اساتذہ صبح 10 بجے سے دستیاب رہیں گے ۔

میرٹ کی اساس پر داخلوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے اور صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لئے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کریں۔یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے ۔