Tuesday, May 14, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمکان کا چھت گرنے سے شیر خوار بچہ کی موت،خاتون زخمی

مکان کا چھت گرنے سے شیر خوار بچہ کی موت،خاتون زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : آج سکندرآباد میں مکان کا چھت گرنے سے ایک شیر خوار بچہ کی موت کا واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سکندرآباد کے سیتا پھل منڈی میں پیش آیا۔

مقامی عوام کے مطابق سواتی نامی خاتون اپنے 14ماہ کے بچہ کے ساتھ مکان میں محو خواب تھی کہ اتوار کی صبح اچانک مکان کا چھت منہدم ہوگیا۔اس کے ملبہ کے نیچے ماں اور اس کا شیر خوار بچہ پھنس گئے۔مقامی عوام نے انہیں ملبہ سے باہر نکالا۔اس دوران بچہ کی موت واقع ہو گئی،جبکہ سواتی نامی اس خاتون کو شدیدزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مکان کافی قدیم تھا،اور اسکا چھت بوسیدہ ہوگیا تھا۔کم کرایہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ یہاں رہ رہے تھے۔