Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگمہاتما گاندھی کے یوم وفات پر سیاسی قائدین نے خراج پیش کیا

مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر سیاسی قائدین نے خراج پیش کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 72ویں برسی پر جمعرات کو،صدر رام ناتھ کووند،نائب صدر ایم وینکیانائیڈو،وزیر آعظم نریندر مودی اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ان رہنماؤں میں شامل تھے،جنہوں نے جمعرات کے روز راج گھاٹ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم وفات پر انہیں خراج پیش کیا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما لا ل کرشن اڈوانی،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بھی راج گھاٹ میں گاندھی جی کی یادگار پر پھول پیش کر کے ختراج عقیدت پیش کیا۔

سیاسی رہنماؤں کے علاوہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل راوت،آر می چیف جنرل ایم ایم نارواں،بحریہ کے چیف ایڈ مرل کر مبیر سنگھ اور ہندوستانی فضائیہ کے چیف ائیر مارشل آر کے بھدوریا نے بھی انہیں خراج پیش کیا۔

صدر رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا ”گاندھی جی نے ہمارے لئے دوسروں سے بے لوث محبت کا پیغام دیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ہم میں اکثر لوگ گاندھی جی کے اس سچے پیغام کو زندگی میں شامل کریں گے“۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی ایک ٹویٹ میں گاندھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری دنیا کو عدم تشدد اور حق کی طاقت سے جدوجہد کرنے کا طریقہ سکھایا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم،صحت،صفائی،ہم آہنگی،اخوت اور سواراج کے ان کے تصورات آج بھی ہم سبھی کی زندگیوں میں بر قرار ہیں“۔

 آج ہی کے30 جنوری دن 1948 میں مہاتما گاندھی کا قتل کیا گیا تھا۔