Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو لگابڑا جھٹکا

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو لگابڑا جھٹکا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔مہاراشٹرا کانگریس کے رہنما سنجے نروپم پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں اور وہ انتخابی مہم نہیں چلائیں گے۔سنجے نروپم نے کہا کہ ”میں نے ایک امیدوار کی سفارش کی تھی،لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

سنجے نروپم نے ٹویٹ کیا ”ایسا لگتا ہے کہ کانگریس پارٹی اب میری خدمات نہیں چاہتی ہے۔میں نے ممبئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے صرف ایک نام کی سفارش کی تھی،سنا ہے کہ اسے بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے اعلیٰ قیادت کو بتایا تھا،اس صورت میں میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا۔یہ میرا حتمی فیصلہ ہے“۔بتادیں کی سنجے نروپم کو اس سال کے شروع میں ممبئی کانگریس کے چیف کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔