Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمہاراشٹرا انتخابی نتائج: مجلس اتحاد المسلمین کو سابقہ دو نشستوں کا نقصان

مہاراشٹرا انتخابی نتائج: مجلس اتحاد المسلمین کو سابقہ دو نشستوں کا نقصان

- Advertisement -
- Advertisement -

بائیکلہ: حال ہی میں 21اکتوبر کو مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے،جہاں دیگر پارٹیوں کے علاوہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے بھی انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے امیدوار کھڑے کئے۔اس سے قبل مہارشٹرا اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹرا کے دو حلقوں،بائکلہ اور اورنگ آباد (سنٹرل)سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے جن میں حلقہ اسمبلی بائکلہ سے ”وارث پٹھان ایڈوکیٹ“ اور حلقہ اسمبلی اورنگ آباد سے امتیاز جلیل نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

اب کی بار بھی دیگر حلقوں کے علاوہ ان دو اسمبلی نشستوں پر لوگوں کی نظریں تھیں۔امتیاز جلیل کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعداورنگ آباد (سنٹرل)اسمبلی نشست سے نصیر الدین تقی الدین صدیقی کو ایم آئی ایم کا امیدوار بنایا گیا تھا،مگر اس نشست پرشیو سینا کے امیدوارجیسوال پردیپ شیو نارائن نے کامیابی حاصل کی ہے،انہیں 82217 ووٹ(42.27%فیصد)ملے۔جبکہ اے آئی ایم آئی ایم امیدوار نصیر الدین تقی الدین صدیقی 68325 ووٹ(35.12%فیصد) حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ بائکلہ نشست جو مہاراشٹرا میں ایم آئی ایم کی ایم اہم نشست مانی جاتی ہے۔اس پر شیو سینا کی امیدوار یامنی یشونت جادھو نے کامیابی حاصل کی ہے۔حلقہ اسمبلی بائکلہ میں شیو سینا،کانگریس اور ایم آئی ایم میں کرا مقابلہ دیکھا گیا۔مگر ایم آئی ایم کی اس نشست پر اس بار شیو سینا کی امیدوار”یامنی یشونت جادھو نے کامیابی حاصل کی۔یامنی یشونت جادھو کو 51180 (41.03%فیصد)ووٹ ملے،جبکہ اے آئی ایم آئی امیدوار وارث پٹھان31157ووٹ لے کر24.98%فیصدکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔کانگریس تیسرے اور اے آئی ایم آئی سے ناراض بالی ووڈ اداکار اعجاز خان 2174 ووٹ حاصل کرتے ہوئے 1.74%فیصد کے ساتھ چھٹویں نمبر پر رہے۔

بائیکلہ ممبئی سٹی ضلع کے تحت مہاراشٹرا کے ممبئی۔تھانے،علاقہ کا ایک اسمبلی حلقہ ہے،اور یہ نشست جنرل کیٹیگری کے لئے مخصوص ہے۔ 2014میں منعقد ہوئے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں،مذکورہ بائکلہ نشست سے ایڈوکیٹ وارث یوسف پٹھان نے کامیابی حاصل کی تھی۔وارث پٹھان پیشہ سے ایک وکیل ہیں،جنہوں نے 1993کے بم دھماکوں کے ملزم  اور ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کی نمائندگی کی ہے۔29نومبر 1968کو ممبئی کے باندرہ میں پیدا ہوئے وارث پٹھان،اگسٹ 1991میں قانونی پیشے میں شامل ہوئے۔اس کے بعد انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر بائکہ سے انتخاب لڑا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔مگر اس بار انہیں شکست کا منہ دیکھناپڑا۔