Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمہاراشٹرا میں مجلس کو دو نئی نشستوں پر کامیابی،کشن گنج بہار میں...

مہاراشٹرا میں مجلس کو دو نئی نشستوں پر کامیابی،کشن گنج بہار میں بھی ایک نشست پر کامیابی

- Advertisement -
- Advertisement -

مہاراشٹرا: حال ہی میں مہاراشٹرا میں منعقدہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا 24اکٹوبر کو اعلان کیا گیا۔جسمیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا اتحادکی کامیابی کے قوی امکانات نظر آرہے ہیں۔جبکہ کانگریس اور این سی پی اتحاد ناکام نظر آرہا ہے۔اوراس باربھی مہاراشٹرا میں بر سر اقتدار بی جے پی ا۔شیو سینا اتحاد اور کانگریس،این سی پی اتحاد میں کڑا مقابلہ تھا۔ جس میں بی جے پی،شیو سینا اتحاد نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پھر سے اقتدار پر فائز ہونے کا راستہ ہموار کر لیا ہے۔

مذ کورہ انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) نے پچھلی بار کے مقابلے میں اس بار 44نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے۔جس میں دو نشستوں،اولے سٹی،اور مالیگاؤں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے،جبکہ سابق میں کامیاب دو نشستوں،اورنگ آباد (سنٹرل) اور بائکلہ پر شکست کا سامنا کر نا پڑا،اور یہ دو سابقہ نشستیں ہاتھ سے نکل گئیں۔

اورنگ آباد سنٹرل سے شیو سینا کے امیدوار ’جیسوال پردیپ شیو نارائن نے کامیابی حاصل کی اور اے آئی ایم آئی کے امیدوار نصیر الدین تقی الدین صدیقی کو شکست ہوئی۔ادھر بائکلہ میں شیو سینا کی امیدواریامنی یشونت جادھو نے کامیابی حاصل کی اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار و سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان کو شکست کا سامنا کر نا پڑا۔

مگر سابقہ دو نشستیں کھونے کے با وجود،دو نئی نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔دھولے سٹی،اور مالیگاؤں متوسط۔دھولے سٹی کے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شاہ فاروق انور نے کامیابی حاصل کی، اور مالیگاؤں حلقہ کے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار محمد اسمعیل قاسمی (عبد الخالق) نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ بہار کے ضمنی انتخابات میں،حلقہ اسمبلی کشن گنج سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار قمر الہدیٰ کی شاندار کامیابی سے بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کی نئی شروعات ہو ئی۔