Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگمہاراشٹرا یوتھ کانگریس کا انتخابی منشور جاری،مختلف اسکیموں کا کیا گیا وعدہ

مہاراشٹرا یوتھ کانگریس کا انتخابی منشور جاری،مختلف اسکیموں کا کیا گیا وعدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: مہاراشٹرا یوتھ کانگریس نے 21اکتوبر کو منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کیا،جس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپئے اور نوکریوں میں مقامی نو جوانوں کو 80فیصد ریزر ویشن دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ منشور میں یہ بھی وعدہ کیا گیا ہے کہ با صلاحیت مقامی طلباء کو غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے،تعلیمی قرضے معاف کرنے،اور مختلف اہلیت رکھنے والے نو جوانوں کو مفت اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے سرکاری وظیفے دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

منشور میں کہا گیا ہے کہ اگر ریاست میں کانگریس پارٹی کی زیر قیادت حکومت اقتدار میں آئی تو وہ کسانوں کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے قرضوں کی ضامن بن جائے گی۔

مہاراشٹرا یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ جیت تمبے نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ”ویک اپ مہاراشٹرا،ایکٹ ٹوڈے فار یور ٹومارو“پروگرام کے تحت تین کروڑ نو جوان اس سے وابستہ ہیں۔تمبے نے کہا کہ 30ستمبر 2019تک لیا جانے والا تعلیمی قرض معاف کر دیا جائے گا۔