Sunday, May 19, 2024
Homesliderمہاراشٹر میں مسلسل پانچویں دن بارش نے تباہی مچادی، مرنے والوں کی...

مہاراشٹر میں مسلسل پانچویں دن بارش نے تباہی مچادی، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 87 ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ مہاراشٹر کے بڑے حصوں میں منگل کو مسلسل پانچویں دن بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے  جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے جبکہ موجودہ مانسون سیزن میں بارش سے متعلقہ واقعات میں ریاست میں 87 افرادہلاک  ہوئے جبکہ 66 زخمی ہوئے ۔ حکام نے کہاکہ  اموات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع یہ ہیں: 12 اموات کے ساتھ ناسک پہلے، اس کے بعد ناگپور نو، تھانے پانچ، پالگھر، جلگاؤں، ناندیڑ، امراوتی، وردھا اور گڈچرولی میں چار، ممبئی، احمد نگر، جالنا، لاتور، بلدھانا، اور یاوتمال میں تین تین، سندھو درگ، نندربار، دھولے، واشیم، بھنڈارا، اور گونڈیا میں دو دو، اور رتناگیری، پونے، ستارا، بیڈ اور اکولا میں ایک ایک موت ہوئی ہے ۔

 اگرچہ موسلا دھار بارش سے بھی تباہی ہوئی ہےلیکن رائے گڑھ، سانگلی، سولاپور، کولہاپور، اورنگ آباد، عثمان آباد، پربھنی، ہنگولی اور چندرپور جیسے اضلاع میں اب تک کسی بھی جانی نقصان سے بچا ہے۔ گڈچرولی اور گردونواح میں شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پیر کی شام کو ہوائی جہاز سے ضلع کا جائزہ لیا اور وہاں بچاؤ اور راحت کے کاموں کی رہنمائی کی۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بعض اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہوئی، جیسے پالگھر میں 109.9 ملی میٹر، تھانے میں 106.3 ملی میٹر، رائے گڑھ میں 96.8 ملی میٹر، ناسک میں 94.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 ریاست میں 24 گھنٹوں میں اوسطاً 29.00 ملی میٹر بارش ہوئی حالانکہ کونکن کے بہت سے علاقوں اور ودربھ، شمالی اور مغربی مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں اصل بارش بہت زیادہ تھی، جب کہ ممبئی میں 32.8 ملی میٹر اور مضافاتی علاقوں میں 62 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آئی ایم ڈی نے پالگھر، ناسک اور پونے کے لیے جمعرات تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، اور رائے گڑھ کے لیے چہارشنبہ تک، تھانے، رتناگیری، سندھو درگ، کولہاپور، اور ستارا کے لیے جمعہ تک، ممبئی کے لیے جمعرات تک، کچھ دوسرے اضلاع کے علاوہ اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔