Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگمہاراشٹر کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش کی پیش قیاسی،الرٹ جاری

مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش کی پیش قیاسی،الرٹ جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ممبئی،تھانے ،پونے سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے ۔ دفتر موسمیات نے مقامی انتظامیہ کو آرینج الرٹ جاری کیا تاکہ احتیاطی اقدامات وتدابیر کی جاسکیں ۔واضح رہیکہ 2005 میں 26 جولائی کو شدید طوفانی بارش کی وجہ سے شہر میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور بھاری جانی ومالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق قریبی شہر پالگھر کے لیے سخت الرٹ جاری کیاگیا ہے ،جہاں دوروز قبل شدید بارش کے ساتھ ہی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔دراصل جنوبی گجرات میں بحرعرب میں طوفان کی وجہ سے شدید بارش کا خدشہ ہے اور اس کا اثر گجرات اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع پالگھر ،دہانو اور آس پاس کے علاقوں میں میں شدید بارش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کہ ان علاقوں میں ماہی گیروں کو چوکنہ کردیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں سمندر میں نہ جائیں اور احتیاط برتیں کیونکہ طغیانی کے دوران بلند لہریں اٹھیں گی جو کہ تین سے چار میٹرس بلند ہو گئی۔

 ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بھی احتیاط کے طور پر نشیبی علاقوں میں صفائی ملازمین کو تعینات کر دیا ہے تاکہ طوفانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اورفوری اقدامات کئے جا سکیں۔فی الحال ممبئی میں شہریوں کو مزید ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں لیکن احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے ۔