Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگمہدی پٹنم تا آرام گھر آئندہ چند ماہ ٹرافک کا سنگین مسئلہ

مہدی پٹنم تا آرام گھر آئندہ چند ماہ ٹرافک کا سنگین مسئلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ پی وی این آرایکسپریس وے پر سڑک کی مرمت کے کام کا آغاز ہو رہا ہے لہذا اب سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کے سامنے سے شمش آباد ایر پورٹ تک پہنچنے کے لیے جو فلائی اوور موجود ہے اس پر مہدی پٹنم سے ایرپورٹ جانے کی ٹرافک کو فلائی اوور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ایرپورٹ سے مہدی پٹنم کی سمت آنے والی ٹریفک کو اس پر سفر کرنے کی اجازت رہے گی کیونکہ اس فلائی اوور پر سڑک کی مرمت کا کام کیا جانا ہے اور معاہدے کے مطابق اس کام کو چھ مہینے کے اندر مکمل کیا جائے گا لیکن حکام نے کہا ہے کہ ان کا مقصد اس کام کو دو مہینے کے اندر مکمل کرنا ہے۔

11.6 کلومیٹر طویل اس برج پر بی ٹی روڈ بچھائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اب مہدی پٹنم اور ایرپورٹ تک کے راستے میں موجود دیگرعلاقوں میں ٹریفک جام ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔

 ٹریفک پولیس اور ایچ ایم ڈی اے عہدے داروں نے مختلف مقامات پر اس راستے میں سڑک کی مرمت بھی کی ہے اور ٹریفک مسائل کے ساتھ عوام کو ہونے والی مشکلات پرجگہ جگہ سائن بورڈ بھی لگا دیے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ اس سڑک پر مرمت کے کام ضروری ہیں لہذا پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چند مہینوں کے لیے پی پی این آرایکسپریس وے کو مکمل طور پربند کر دیا جائے لیکن مہدی پٹنم تا ایرپورٹ کے راستے پر اہم مقامات جہاں پہلے ہی راستے تنگ ہیں یہاں مزید ٹرافک کے مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں لہذا حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے برج کے ایک حصے کی مرمت کر لی جائے گی جس کے بعد دوسرے سمت کی مرمت کی جائے گی ۔

آرام گھر تا مہدی پٹنم کے راستے میں خاص کر عطا پور بر ج کے پلر نمبر 273 اور 151 کے علاوہ میتری ہاسپیٹل ، نانا نگر اور اسپنسرشو یہ ایسے مقامات ہیں جہاں ٹرافک کے پہلے ہی مسائل موجود ہیں ۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ مہدی پٹنم سے آرام گھر کے درمیان روزانہ سفر کرنے والے مسافرین سہولت کے لیے دستیاب دیگر راستوں کا استعمال کریں تاکہ ٹرافک میں پھنسنے سے وہ محفوظ رہ سکیں۔