Thursday, May 2, 2024
Homesliderمہرولی قتل : ملزم نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد...

مہرولی قتل : ملزم نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد خون صاف کرنے کا طریقہ گوگل  سے سیکھا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ شکوک اور پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے آفتاب امین پونا والا نے انسانی اناٹومی ( انسانی ساخت کے متعلق علوم ) کے بارے میں پڑھا تاکہ جسم کو کاٹنا سیکھا جا سکے اورخون کے داغ صاف کرنے کے بارے میں گوگل پر سرچ کیا، ایک اہلکار نے سنسنی خیز مہرولی قتل کیس کی تحقیقات میں یہ تفصیلات بتائی  ہیں ۔آفتاب کو ہفتے کے روز اس کی ساتھی شردھا واکر کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر 18 دنوں کے دوران مہرولی کے جنگلاتی علاقے کے مختلف مقامات پر پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

شردھا کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی والدہ کو بعض مواقع پر بتایا تھا کہ آفتاب اسے مارتا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ کے اہل خانہ نے آفتاب کے ساتھ اس کے تعلقات کی مخالفت کی جس پر اس نے کہا کہ اس کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے اور اسے اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ہے۔بعد میں وہ گھر چھوڑ کر آفتاب کے ساتھ رہنے لگی۔ کبھی کبھار، وہ اپنی ماں کو بتاتی تھی کہ آفتاب نے اسے مارا پیٹا، 2020 میں اس کی والدہ کی موت کے تقریباً 15 سے 20 دن بعد، اس نے اپنے والدکو فون کر کے اس کی اطلاع دی تھی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا۔

وہ مجھ سے ملے تھے اور جب میں نے اسے آفتاب کو چھوڑ کر گھر واپس آنے کو کہا تو آفتاب نے اس سے معافی مانگی اور وہ دوبارہ اس کے ساتھ چلی گئی، اس نے میری درخواست نہیں سنی جس کی وجہ سے میں نے کئی ماہ تک اس سے بات کرنا بند کر دی۔ شردھا کے والد تفصیلات بتائی ۔پولیس نے بتایا کہ 18 مئی کو اپنی 26 سالہ گرل فرینڈ کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد آفتاب نے اگلے دن ایک بالکل نیا فریج خریدا جس میں زیادہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش تھی اور جسم کے ٹکڑوں کو اس میں محفوظ کرلیا۔ بدبو کا مقابلہ کرنے کے لیے اس نے اپنے گھر میں اگربتیاں جلائیں ۔

آفتاب مبینہ طور پر امریکی کرائم شو ڈیکسٹرسے متاثر تھا، جس میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جو قتل عام کا رجحان رکھتا ہے جو دہری زندگی گزارتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تربیت یافتہ شیف ہونے کے ناطے آفتاب چاقو استعمال کرنے میں ماہر تھا۔ تاہم جرم میں استعمال ہونے والا چاقو ابھی برآمد ہونا باقی ہے۔آفتاب کو پولیس پیر کے روز مہرولی کے جنگلاتی علاقے میں جسم کے اعضاء اکٹھا کرنے لے گئی تھی جسے اس نے وہاں ٹھکانے لگا دیا تھا۔اس نے 18 دنوں کے دوران مختلف مقامات پر لاش کے ٹکڑے پھینکے تھے۔ شک سے بچنے کے لیے وہ صبح تقریباً 2 بجے پولی بیگ میں جسم کے اعضا کے ساتھ گھر سے نکلتا تھا۔