Tuesday, May 21, 2024
Homesliderمہیش بابو کی فلم سری منتھوڈو سے متاثر ہوکر اسکول کی تعمیر کا...

مہیش بابو کی فلم سری منتھوڈو سے متاثر ہوکر اسکول کی تعمیر کا کارنامہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ فلموں سے متاثر ہوکر اکثر جرائم ، دھوکہ دہی ، قتل و غارت گری اور دیگر منفی خبریں ہی سننے میں آتی رہی ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ فلم سے متاثر ہوکر کسی نے قابل تقلید عمل کیا ہے ،ایسا ہی ایک واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا ہے جہاں تلگو فلم سے متاثر ہوکر ایک اچھا کام کیا گیا ہے ۔ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار مہیش بابو نے کہا کہ وہ یہ جان کر بہت خوش  ہیں اور اپنی خوشی ظاہر کرنے کےلئے ان کے پاس  الفاظ نہیں ہیں کہ ان کی فلم سری منتھوڈو تلنگانہ کے کماریڈی ضلع میں ایک ہائی اسکول کی تعمیر کے پیچھے تحریک ثابت ہوئی ہے ۔

انہوں نے ٹویٹر پر سبھاش ریڈی کا شکریہ ادا کیا، ایک تاجر اور مخیر حضرات جنہوں نے بی بی پیٹ میں ایک سرکاری اسکول کی تعمیر کے لیے 6 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔ اداکار نے ٹویٹ کیاہم ناقابل یقین حد تک سبھاش ریڈی شکر گزار ہیں۔ آپ ایک حقیقی ہیرو ہیں.. ہمیں آپ جیسے مزید لوگوں کی ضرورت ہے۔ مہیش بابو کا یہ ٹویٹ ریاست کے صنعت اور انفرمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے ٹی کے ذریعہ اسکول کے افتتاح کے جواب میں تھا۔ راما راؤ اور وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے بھی اس پر ردعمل کیا ۔ کے ٹی آر نے اسکول اور افتتاحی تقریب کی تصویریں ٹویٹ کیں۔

 اپنی تقریر کے دوران وزیر نے انکشاف کیا کہ سبھاش ریڈی مہیش بابو کی  فلم سری منتھوڈوسے متاثر تھے۔ اگر مجھے یہ معلوم ہوتا تو میں مہیش بابو کو ساتھ لاتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوپر اسٹار مہش بابو کوبھی  خوشی ہوتی کہ ان کی فلم سے متاثر ہو کر، کچھ لوگ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ وہ مہیش بابو کو اس وقت مدعو کریں گے جب اس علاقے میں جونیئر کالج کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔ اپنے ردعمل میں مہیش بابو نے ٹویٹ کیا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ مہیش بابو نے کہا کہ جب یہ عظیم پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا تو میں فلم سری منتھوڈو کی اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کالج کا دورہ کرنا یقینی بناؤں گا۔

کے ٹی آر نے ایک پرائیویٹ اسکول کی عمارت کے برابر سرکاری اسکول کی عمارت کی تعمیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سبھاش ریڈی نے سرکاری اسکولوں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ یاد رہے کہ 2015 میں ریلیز ہوئی فلم سری منتھوڈوایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ایک کاروباری سلطنت کا وارث ہوتا ہے، اپنے آبائی گاؤں کو گود لیتا ہے، اور پھر گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔