Sunday, May 19, 2024
Homesliderمیدویدیف کی ریکارڈ ساز کامیابی کے ساتھ اے ٹی پی...

میدویدیف کی ریکارڈ ساز کامیابی کے ساتھ اے ٹی پی فائنلز خطاب پر قبضہ

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ ڈینیئل میدویدیف نے اے ٹی پی فائنلز میں اپنے کیریئر کے سب سے بڑے خطاب کے لئے آسان راستہ  طئے نہیں کیا بلکہ  اس نے سب سے پہلے  عالمی نمبر 1 نوواک جوکووچ اور نمبر 2 رافیل نڈال کو شکست دینے کے بعد خطابی مقابلے میں یوایس چمپئن  ڈومینک تھیم کو شکست دی۔

فائنل میں یو ایس اوپن چمپئن تھیئم کو انہوں نے 4-6, 7-6 (2), 6-4  سے شکست دی ۔عالمی نمبر 4 میدویدیف خطابی مقابلے تک درجہ بندی میں ایک تا تین مقامات پر موجود رہنے والے کھلاڑیوں کوشکست دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ میدویدیف سیزن کا اختتام کرنے والی چیمپئن شپ میں 1990 کے بعد کسی بھی ٹور ایونٹ میں ایسا کرنے والا صرف چوتھے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے 24 سالہ میدویدیف نے کہا جب میں ذہنی  اور جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رتا  ہوں  تب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میں کیا  کرسکتا  ہوں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ٹورنمنٹ کے راؤنڈ روبن مرحلے میں انہوں نے پہلے عالمی نمبر ایک جوکووچ کو شکست دی جس کے بعد ہفتہ کے سیمی فائنل میں نڈال  نہ صرف زیر کیا بلکہ فرنچ اوپن کے بے تاج بادشاہ کا اے ٹی پی فائنلز پہلی مرتبہ جیتنے کا خواب بھی چوکنا چور کردیا ۔

یادرہے کہ  اب یہ ٹورنمنٹ لندن میں اپنے 12 واں ایڈیشن مکمل کرچکا ہے اور اگلے سال اٹلی کے شہر ٹورن میں کھیلا  جائے گا۔ میدویدیف  نے رواں سال شاندار انداز میں ختم کیا ہے جبکہ اس سے پہلے اے ٹی پی فائنلز میں ان کا ریکار5-0 تھا لیکن اس مرتبہ انہوں نے عالمی نمبر ایک ، دو اور تین کو شکست دیتے ہوئے ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔ میدویدیف نے 2020 کا اختیام 10-0 فتوحات کے ساتھ کیا جس میں  سرفہرست 10 کھلاڑیوں کے خلاف 7 فتوحات بھی شامل ہیں۔