Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگمیرا مقصد بد عنوانی کو شکست دینا اور دہلی کو آگے لیجانا...

میرا مقصد بد عنوانی کو شکست دینا اور دہلی کو آگے لیجانا ہے: کیجریوال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ وعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد بد عنوانی کو شکست دینا،اور دہلی کو آگے لیجانا ہے،جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا مقصد انہیں شکست دینا ہے۔ہندی میں ایک ٹویٹ میں،کیجریوال نے کہا کہ لڑائی دوسری پارٹیوں اور عام آدمی پارٹی کے ذریعہ کئے گئے کاموں کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ایک طرف بی جے پی،جے ڈی (یو)،ایل جے پی،جے جے پی کانگریس اور آر جے ڈی ہیں۔دوسری طرف اسکول،اسپتال،پانی،بجلی۔خواتین کے لئے مفت بس سروس ہے۔میرا مقصد بد عنوانی کو شکست دینا ہے۔لیکن ان کا مقصد مجھے شکست دینا ہے۔

دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی،جے ڈی (یو)،ایل جے پی،کانگریس اور آر جے ڈی،اپنے امیدوار کھڑے کر رہے ہیں۔بی جے پی نے جے ڈی (یو) اور ایل جے پی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے،جبکہ کانگریس اور آر جے ڈی اتحاد میں ہین۔دہلی میں 8فروری کو اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔اروند کیجریوال نے منگل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

کیجریوال نئی دہلی کی نشست سے اسمبلی انتخاب لڑ رہے ہیں۔یہ نشست کیجریوال کے سیاسی کیرئیر کے لئے ایک اہم بریک ثابت ہوئی ہے۔2013 میں،کیجریوال نے اپنی زندگی کا پہلا انتخاب لرتے ہوئے اس وقت کی وزیر اعلیٰ اور کانگریس کی سینئیر رہنما شیلا دیکشت کو شکست دی تھی۔اس کے بعد 2015میں انہوں نے بی جے پی رہنما نوپور شرما کو شکست دی تھی۔