Wednesday, May 15, 2024
Homesliderمیرا ڈونا کو نائیڈو، مودی،رجیجو اور راہول گاندھی کا خراج عقیدت

میرا ڈونا کو نائیڈو، مودی،رجیجو اور راہول گاندھی کا خراج عقیدت

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم ہند نریندر مودی ، مرکزی وزیرکھیل کرن رجیجو اورکانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ارجنٹائنا کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی موت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ٹوئٹ کر کے میراڈونا کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا میرا جینیس اب ہمارے درمیان نہیں رہا۔ میں صرف آپ کے لئے فٹ بال دیکھتا تھا۔

ہندوستان میں کرکٹ کے دیوتا کا درجہ رکھنے والے سچن تند ولکر نے بھی ٹویٹ کیا اور ڈیاگو میراڈونا کو خراج تحسین پیش کیا۔تندولکر نے ٹوئٹ کیا فٹ بال اور کھیلوں کی دنیا نے ایک عظیم کھلاڑی کو کھو دیا۔ آپ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے ۔یاد رہے کہ میراڈونا کا گزشتہ روز ارجنٹینا کے صدر مقام بیونس آئرس میں واقع اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا وہ60 سال کے تھے ۔ اس موقع پر نائیڈو نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی موت فٹ بال دنیا کا ایک زبردست نقصان ہے ۔ میراڈونا ایک غیر معمولی کھلاڑی تھے ۔ انہوں نے اپنے کھیل سے لاکھوں فٹبال شائقین کے دل جیتے ۔ ان کی اچانک موت فٹ بال کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔

نائب صدر نے کہا غم کی اس گھڑی میں میراڈونا کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ میری تعزیت ہے ۔ ایشوران کی آتما کو شانتی دے ۔میراڈونا کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ڈیاگو میراڈونا فٹ بال کے جادوگر تھے جنہوں نے اس کھیل کو دنیا میں مقبولیت کے عروج پر پہنچایا۔ میراڈونا نے اپنی زندگی میں فٹ بال میں کھیل کے بہترین لمحات سے ہمیں لطف اندوزکروایا۔ ہم سب ان کی اس ناگہانی موت پر غمزدہ ہیں۔ایشوران کی ان کی آتما کو شانتی دے ۔