Tuesday, May 14, 2024
Homesliderمیرے متعلق بے بنیاد خبریں شائع کی گئی: پال پوگبا

میرے متعلق بے بنیاد خبریں شائع کی گئی: پال پوگبا

- Advertisement -
- Advertisement -

مانچسٹر: فرانس کو ورلڈ کپ جتوانے والے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے اپنے متعلق ان خبروں کی تردید کردی ہے جس میں ان کے متعلق کہا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے ملک کے صدر میکرون کی جانب سے اسلام مخالف رویہ اختیار کرنے کے بعد فرانس کی فٹبال دنیا میں نمائندگی سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ پال پوگبا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پرکہا ہے کہ ان کے متعلق جو خبریں شائع کی گئی ہیں وہ بنیاد قرارہیں کیونکہ میں نے نہ ہی ایسا کچھ کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے ۔

پال پوگبا نے برطانوی اخبا ر کی خبر کو فرضی خبر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں شائع کرنے والوں شرم کیون نہیں آتی ۔ پوگبا نے مزید کہا کہ وہ اس بات پر سخت ناراض اور مایوس ہیں کہ کچھ میڈیا ادارے بے بنیاد سرخیوں کیلئے مجھے استعمال کرکے ایک انتہائی حساس موضوع میں فرانسیسی ٹیم کو گھسیٹ رہے ہیں۔ پوگبا کے مطابق وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ میڈیا کے کچھ نمائندے خبر بناتے وقت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق نہیں کرتے اور صحافتی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس کا کسی کی زندگی پرکیا اثر پڑے گا۔ فرانسیسی مسلم فٹبالر نے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے ۔

اس سے قبل ایسی خبریں گردش میں تھیں کہ فرانسسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کے بعد فرانس کے اسٹار فٹبالر پال پوگبا نے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے والے فٹ بالر پال پوگبا نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے دستبرداری کا ذہن بنا لیا ہے ۔پال نے اپنے ملک کے صدرکے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا اوراسے اپنی اور اپنے ملک کے مسلمانوں کی توہین مانا ہے ۔ خیال رہے کہ27 سالہ مڈ فیلڈر پال پوگبا مسلمان فٹبالر ہیں جو2018 میںکروشیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے ۔ وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔