Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمیسوری اسٹیٹ یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس میں اےم ایس پروگرام ، اسکالر...

میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس میں اےم ایس پروگرام ، اسکالر شپ بھی دستیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ 23 مارچ ۔امریکہ کی معروف یونیورسٹی، میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی جس کا قیام 1905ء میں عمل میں آیا اور یہ ریاست میسوری میں دوسری سب سے بڑی یونیورسٹی تصور کی جاتی ہے اس نے اپنے ایم ایس اور ڈی ایس طلبہ کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے بموجب کمپیوٹر سائنس پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مذکورہ کورسز میں داخلہ کیلئے 30 اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا گیا ہیکہ میسوری اسٹیٹ یونیورسٹی اپنے طلبہ کو جو کہ ایم ایس اور بی ایس میں داخلہ حاصل کریں گے انہیں اسکالر شپ بھی فراہم کی جائے گی۔ عالمی رپورٹ جو کہ یو ایس نیوز کی جانب سے کئے گئے سروے کا نتیجہ ہے اس میں مذکورہ یونیورسٹی کا دنیا میں 32 واں مقام ہے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر برائڈ بوڈن ہاسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اور بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام میں طلبہ کو راست طور پر آٹونمس روبوٹک اورکامپلکس سسٹم (اے آر سی ایس) لیباریٹری ، ملٹی میڈیا سسٹمس اینڈکمیونکیشن (ایم یو ایس وائی سی) لیباریٹری کے علاوہ ڈیٹا مائننگ، ملٹی میڈیا اور انفرمیٹیو اسورنس میں بھی کام کرنے کا راست موقع ملے گا۔

داخلہ کی شرائط میں امیدواروں کا بیچلر ڈگری میں 2.75 یا 4.0 جی پی اے، جی آر ای میں کم از کم 290 کا اسکور، آن لائن درخواست کیلئے 60 ڈالر فیس کی ادائیگی، ایک سالہ مالی تعاون کیلئے ضروری دستاویزات کی فراہمی کے علاوہ ٹوفل۔ آئی بی ٹی میں79 ، آئی ای ایل ٹی ایس میں 6-0 اسکور یا پھر یونیورسٹی کے ہی انگلش لینگویج انسٹیٹیوٹ کے چھٹے گریڈ میں کامیابی ضروری ہے اور یہ تمام انگلش میں مہارت کے امتحانات ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے انٹرنیشنل ایکسلینس اسکالر شپ جوکہ ڈی ایس طلبہ جنہوں نے 1160 یا اس سے زیادہ یا پھر ایکٹ 24 میںکامیابی حاصل کی ہو انہیں سالانہ 7500 امریکی ڈالرس جبکہ ایم ایس کے طلبہ کیلئے جنہوں نے سی جی پی اے میں 3.25 سے زیادہ اسکور کیا ہے انہیں ڈھائی ہزار امریکی ڈالر سالانہ اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے   http://international.missouristate.edu/seasia/ ملاحظہ کریں۔