Tuesday, May 14, 2024
Homesliderمیسی نے بارسلونا سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

میسی نے بارسلونا سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بارسلونا: عالمی شہرت یافتہ بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی ٹیم سے 16سالہ تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عالمی فٹ بال کے مشہور کھلاڑی لیونل میسی اس موسم گرما میں بارسلونا سے روانگی کی خواہش رکھتے ہیں ۔ای ایس پی این کے مطابق ، کلب نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں میسی کے ذریعہ بروفیکس موصول ہوا ہے جس میں انہوں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ۔
میسی نے وہ طریقہ اختیار کیا ہے جو اسپین میں عام طور پر ایک ایسی ضروری دستاویز بھیجنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس کے لئے تیسرے فریق کو ثبوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پرآتے ہی میسی کے مداحوں نے کیمپ نو میدان کے باہر جمع ہوئے اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے لگے ۔یہ بڑی خبر بارسلونا کی بایرن میونخ کے خلاف ذلت آمیز شکست کے گیارہ دن بعد آئی ہے کیونکہ چمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کو حریف کے خلاف 2-8 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔
اس شکست نے نہ صرف کھلاڑی کے کیریئر بلکہ کلب کی تاریخ میں بھی ایک بدترین شکست ہے۔بائرن کے خلاف تذلیل کے بعد ، ایسی خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں کہ میسی کا بارسلونا کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، اس حقیقت کے باوجود کہ ان کا معاہدہ کلب کے ساتھ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔33 سالہ فٹ میسی کا 2021 تک کلب کے ساتھ معاہدہ ہے لیکن اس پچھلے چند مہینوں میں کیمپ اورگراو¿نڈ پر ہونے والے واقعات سے وہ مایوس تھے۔
میسی کے اس فیصلے کے بارے میں باضابطہ اعلان ابھی بارسلونانے نہیں کیا ہے لیکن بیانات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ میسی کے قانونی مشیر پہلے ہی کلب کی انتظامیہ کو ایک پیغام فیکس کر چکے ہیں۔میسی اب کس ٹیم کا حصہ ہوں گے یہ بحث بھی زور پکڑنے لگی ہے لیکن صرف چند ہی ٹیمیں اس کھلاڑی کی متحمل ہوسکتی ہیں اورچمپئنز لیگ کے فائنلسٹ پیرس سینٹ جرمین ان ٹیموں میں سے ایک ہیں اور یہ میسی کی اگلی منزل ہوسکتی ہے۔یہ بھی قیاس کیا جارہا ہے کہ مانچسٹر سٹی بھی وہ کلب ہوسکتا ہے جہاں میسی ایکش میں نظر آئیں گے۔