Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگمیٹرریل کا کرایہ اب اسمارٹ فون ادا کرے گا

میٹرریل کا کرایہ اب اسمارٹ فون ادا کرے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

سکندرآباد۔ دونوں شہروں میں میٹرو ریل مسافرین  جلد ہی مطلوبہ اسٹیشنوں کے درمیان سفر کرنے کے لئے میٹرو اسٹیشنوں پر ٹکٹ یا ماہانہ کارڈ کی بجائے اپنے فون سوائپ کرسکیں گے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے حکام اس وقت سکندرآباد (ایسٹ) میٹرو اسٹیشن پر آزمائشی تجربہ  کر رہے ہیں۔ سب کی ایک ضرورت کے تحت نیئر فیلڈ کمیونکشن  (این ایف سی) سے ہم آہنگی  رکھنے والا فون ضروری ہے۔ مسافرین اپنے فون چارج اور ٹاپ اپ کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں  ٹکٹ خریدنے یا میٹرو کارڈ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 میٹرو ریل کے ایک عہدیدار جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہا اس نے کہا نئے ٹکٹوں کے نظام کے لئے کاؤنٹرز پر ٹکٹوں کی خریداری اور ریچارج کی سہولت کے قابل این ایف سی کے موافق اسمارٹ فون پر ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ مسافروں کے ذریعہ اسمارٹ این ایف سی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد  یہ جلد پتہ لگاتا ہے کہ آیا آپ کا فون این ایف سی فعال ہے یا نہیں۔ ایک بار جب ایپ انسٹال ہوجائے تو  صارف کو یو آر ایل مل جائے گا اور پھر آپ کو فون کی سیٹنگ کو تبدیل کرنا پڑے گا اور پھر کچھ آپشنز کے ساتھ ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا۔ آپ  اختیارات پر کلک کریں جس میں چند ایک تفصیلات فراہم کرنی ہوگی  اور یہ کافی ہے۔

 عہدیداروں نے کہا کہ آپ کو متعدد ایپس انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایپ آپ کی این ایف سی سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرے گا۔ جب کوئی مسافر خود کار طریقے سے کرایہ جمع کرنے (اے ایف سی) گیٹ سے چلتا ہے تو الیکٹرانک ریڈر فون کو خود بخود پتہ لگاتا ہے چاہے وہ جیب یا بیگ کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔ پتہ لگانے کے بعد صارف ایپ پر اسٹیشن کا کوڈ رجسٹر کرتا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کے مطابق یہ سہولت جلد شروع ہوگی اور تمام میٹرو اسٹیشنوں پر دستیاب ہوگی۔

اسمارٹ فون سے کرایہ کسے ادا ہوگا

 سفر کے آغاز میں این ایف سی  ٹرمینل پر فون ٹیپ کرنا پڑتا ہے ، ٹکٹ کی دستیابی کے بغیر ٹرین میں سوارجائیں  اور مسافر کو کسی کو منزل کا ذکر کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ سفر کے اختتام پر مسافرین  کو صرف ایگزٹ گیٹ پر فون ٹیپ کرنا ہوگا جس پر  سفرکے  آغازکے اسٹیشن سے کرایہ کا حساب لگائے گا اور اسے ایپ سے منسلک بینک اکاونٹ سے کٹوتی کرے گا۔ اس سہولت سے ٹکٹ کے حصول کی  دشواری یا طویل  قطار میں کھڑے ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی ۔