Tuesday, May 21, 2024
Homesliderمیڈل کے حصول کا مقصد ہی کامیابی دلوائے گا:بھاسکرن

میڈل کے حصول کا مقصد ہی کامیابی دلوائے گا:بھاسکرن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان واسودیون بھاسکرن کا ماننا ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم ٹوکیو میں پوڈیم تک پہنچنا چاہتی ہے تو اسے ماضی کی شاندار تاریخ کو دہرانا ہوگا۔ بھاسکرن جنہوں نے آخری مرتبہ میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کی 1980 ماسکو اولمپکس میں کپتانی کی تھی انہوں نے موجودہ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اعتماد کو بلند رکھیں۔

 انہوں نے ہاکی ٹی چرچہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم اس وقت انتہائی شاندار مظاہرے کررہی ہے اور میرا انہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنے اعتماد کو بلند رکھیں کیونکہ یہاں تک پہنچنے کے لئے کھلاڑیوں نے کافی سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 7 ، 8 کھلاڑیوں کے لئے یہ پہلی مرتبہ اولمپکس میں شرکت کا موقع ہوگا اور انہیں صرف اولمپین کہلوانے پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اولمپک خطاب حاصل کرنے کا اپنا مقصد واضح رکھنا چاہئے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب ٹیم کا ہر کھلاڑی یہ یقین بنالیں کہ یہ ٹیم میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے تبھی وہ پوڈیم پر پہنچیں گے۔

 ہندوستانی خاتون ٹیم جس نے اولمپک میں رسائی کے لئے امریکہ کو شکست دی ہے ان کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے بھاسکرن نے کہا کہ خاتون ٹیم نے بھی سخت محنت اور شاندار مظاہروں کے ساتھ اولمپکس میں رسائی حاصل کی ہے اور انہیں اب ٹوکیو اولمپکس کی سرفہرست چار ٹیموں میں رسائی کو اپنا مقصد بنانا چاہئے۔ 2016 کے بعد ٹیم نے مظاہروں اور اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

بھاسکرن نے مزید کہا کہ جب ان کی زیر قیادت ٹیم نے 1980 ماسکو میں میڈل جیتا تھا اس وقت خواتین کی قومی ٹیم نے بھی شاندار مظاہرہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ برونز میڈل کے حصول سے چوکی تھی اور اسکی یہ چوک بھی کافی قریبی تھی ، لیکن بھوبنشیور میں جس طرح موجودہ ہندوستانی خواتین ٹیم نے امریکہ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے اس نے امیدوں کو بڑھا دیا ہے اورامید کی جارسکتی ہے 1980 میں جو کارنامہ انجام نہیں دیا گیا تھا وہ اب انجام دیا جائے گا۔